کولکتہ کی وائرل ویڈیو نے بھارت کی صفائی کے دعووں کی قلعی کھول دی

غیر ملکی سیاحوں کا کولکتہ میں کھانا پھینکنا بھارت کے صفائی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
غیر ملکی سیاحوں کا کولکتہ میں کھانا پھینکنا بھارت کے صفائی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان

واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں صفائی ستھرائی کا بلکل خیال نہیں رکھا جارہا

October 6, 2025

کولکتہ میں دو غیر ملکی سیاحوں نے سٹریٹ فوڈ میں ویڈیو بناتے ہوئے کھانے کی کی پلیٹ کوڑے دان میں پھینک دی، جس سے بھارت میں صفائی کے حالات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

غیر ملکی ویلاگرز کے جوڑے نے کولکتہ کی ایک گلی میں دہی بھلے خریدنے کی کوشش کی لیکن کھانے کی غیر صحت بخش تیاری دیکھ کر انہوں نے پلیٹ کوڑے دان میں پھینک دی۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ دکاندار بغیر صفائی ستھرائی کے کھانا تیار کر رہا تھا مزید یہ کہ برتن بھی صاف نہیں تھے۔

ایک ویلاگر نے کہا “میں اپنی صحت کے ساتھ جوئے نہیں کھیل سکتا۔ ان کا انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ کھانا ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن کوئی دوسرا شخص اسے لینے کو تیار نہیں تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں قازقستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے ارکان کو بھارتی سڑکوں پر کچرے کے ڈھیروں کے درمیان چلتے دیکھا گیا تھا۔ ان واقعات نے بھارت کے ‘سوچھ بھارت’ مہم کے دعوؤں پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر اس کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کے عزائم کے حوالے سے۔

دیکھیں: اقوام متحدہ سے اجازت ملنے کے بعد امیر خان متقی رواں ہفتے روس اور بھارت کا دورہ کریں گے

متعلقہ مضامین

شی جن پنگ نے چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کی نمایاں مثال قرار دیا ہے۔

November 25, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب کو ہٹا کر رحمان گل کو نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ اس اچانک تبدیلی کے پس منظر اور مستقبل کی حکمت عملی کا مختصر تجزیہ۔

November 25, 2026

ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی اور باغِ جناح میں عوامی جلسے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے کمشنر کراچی سے اجازت طلب کرلی گئی۔

November 25, 2026

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر سات منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ 40 سے 45 افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

November 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *