وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں 14ویں مشترکہ جے سی سی اجلاس کے بعد پہلا سی پیک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی پیک دوسرے مرحلے کے تحت منصوبوں کی ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ دوسرے مرحلے کی تیاری اور سہولیات کی فراہمی کے عمل میں تیزی لائیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو ایک نئی بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے سے روزگار، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع مہیا کر رہے ہیں جبکہ سی پیک فیز ٹو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا سبب بنے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے قائم کردہ نمک زدائی کے پلانٹ نے گوادر میں پانی کی فراہمی میں بہتری لائی ہے۔ مزید یہ کہ جس طرح سی پیک کے پہلے مرحلے کو تسلسل اور کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا، اسی جذبہ اور لگن کے ساتھ دوسرے مرحلے کو بھی کامیاب بنایا جائے گا۔
دیکھیں: عوامی جمہوریہ چین کا آج قومی دن منایا جا رہا ہے، پاکستانی قیادت کی مبارکباد