پاکستان ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل یو این ایچ سی آر کا رکن منتخب ہوگیا۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کو تین سال کے لیے کونسل کا رکن منتخب کرلیا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے یہ نشست 178 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے حاصل کی۔
پاکستان کو چھٹی مرتبہ مذکورہ عالمی ادارے میں نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔ پاکستان کا متعدد بار اس کا رکن منتخب ہونا عالمی برادری کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی واضح دلیل ہے۔ نیز یہ پاکستان کے اس کردار کا بھی اعتراف ہے جو اس نے انسانی حقوق کے لیے ادا کیا ہے۔
With the Grace of Allah Almighty, Pakistan has been elected to the UN Human Rights Council for the term 2026-28 with an overwhelming majority.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 14, 2025
My profound gratitude to all UN Member States for their support!
Pakistan's election is a recognition of its strong credentials and…
اس موقع پر پر دفترِ خارجہ پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کے سفارتی روابط اور مثبت کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان روزِ اول سے انسانی حقوق پر اصولی مؤقف رکھنے والا ملک ہے جو ہمیشہ بین الاقوامی انصاف اور انسانی حقوق کے لیے سرگرمِ عمل رہا ہے۔
دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اس فورم سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف عالمی فورم آواز بلند کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کونسل جنیوا میں قائم ایک عالمی ادارہ ہے جو اقوامِ متحدہ کے تحت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل رہتا ہے۔
دیکھیں: متقی کا دورہ ماسکو اور بھارت: اقوامِ متحدہ کی پابندیوں اور خطے کی بدلتی سیاست پر سنجیدہ سوالات