وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس کو درخواست لکھ دی کہ اُنہیں عمران خان سے ملنے دیا جائے۔
وزیرِ اعلی سہیل آفریدی کے مطابق انہوں نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دی تھی لیکن متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے درخواست میں کہا کہ میں ساڑھے چار کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، لہذا عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ بہتر رہنمائی کے ساتھ اپنے عوام کی بہتری کےلیے اقدامات کرسکوں۔
وزیرِ اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی سطح کے معاملات اور کابینہ کی تشکیل کے لیے عمران خان سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ وزارت داخلہ اور پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ملاقات کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کریں۔
دیکھیں: خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی اور سہیل آفریدی کی ذمہ داریاں