بنوں میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، قبضے سے کابل انتظامیہ کا سرکاری اسلحہ لائسنس برآمد۔

August 12, 2026

پاکستان نے مالی شفافیت سے متعلق امریکی رپورٹ اور بھارتی میڈیا کے منفی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

August 12, 2026

بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔

August 12, 2026

ایرانی صدر پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات کو علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم قرار دیدیا۔

August 12, 2026

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

وادی تیراہ؛ عسکریت پسندوں سے خیبر گرینڈ جرگہ کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

خیبر گرینڈ جرگے میں عسکریت پسندوں کا کہنا تھا ہم انخلا پر غور کر رہے ہیں، تاہم اپنے بڑوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کرپائیں گے
خیبر گرینڈ جرگے میں عسکریت پسندوں کا کہنا تھا ہم انخلا پر غور کر رہے ہیں، تاہم اپنے کمانڈرو سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کرپائیں گے

خیبر گرینڈ جرگے کے پہلے دور میں عسکریت پسند گروہوں نے قبائلی اضلاع میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا

October 22, 2025

وادی تیراہ میں عسکریت پسند گروہوں اور خیبر گرینڈ جرگہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہو گیا ہے۔ مذاکرات میں تحصیل لنڈی کوتل اور باڑہ کے زعما اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جرگے میں ملک تاج الدین، مفتی اعجاز، ملک رزاق ذخہ خیل، ملک طاہر خان، ملک زیر احمد شاہ، ملک خالد خان اور ملک پرویز سمیت باڑہ سیاسی اتحاد کے قائدین شامل تھے۔

جرگہ میں موجود ارکان نے عسکریت پسندوں کے دو گروہوں سے انفرادی ملاقاتیں کیں۔ پہلے مرحلے میں حافظ گل بہادر، لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے نمائندے شامل تھے، جبکہ دوسرے مرحلےمیں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے وابستہ تھا۔

ذرائع کے مطابق مقامی عمائدین نے دونوں گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے علاقہ خالی نہ کیا تو سیکیورٹی ادارے آپریشن کرنے پر مجبور ہونگے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جواب میں عسکریت پسند گروہوں کا کہنا تھا کہ وہ مقامی کے متاثر ہونے کے پیشِ نظر انخلا پر غور کر رہے ہیں، تاہم اپنے بڑوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرپائیں گے۔

آج سے دس دن قبل خیبر گرینڈ جرگہ اور عسکریت پسندوں کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں عسکریت پسند گروہوں نے قبائلی اضلاع میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ پیش کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کےتیسرے دور میں علاقے کے امن و امان اور عسکریت پسندوں کے ممکنہ انخلا کے حوالے سے مزید پیش رفت متوقع ہے۔

دیکھیں: وادیِ تیراہ میں دہشت گرد حملہ، 11 فوجی جوان شہید

متعلقہ مضامین

بنوں میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، قبضے سے کابل انتظامیہ کا سرکاری اسلحہ لائسنس برآمد۔

August 12, 2026

پاکستان نے مالی شفافیت سے متعلق امریکی رپورٹ اور بھارتی میڈیا کے منفی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

August 12, 2026

بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *