نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارکا سعودی ہم منصب وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ، فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خطے کے چیلنجوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke on the phone late last night with the Foreign Minister of Saudi Arabia, H.H. Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 22, 2025
Building on their previous discussions, the two leaders reviewed recent regional… pic.twitter.com/31G4PqAOpQ
دفترِ وزارتِ خارجہ کے مطابق جانبین نے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ نیز اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ فلسطین میں انسانی بحران کے خاتمے اور مستقل قیامِ امن کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں تیز کی جائیں گی۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل نے تجارت، سفارتکاری اور خطے کے مسائل پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی معاہدے کے فوری نفاذ، دو ریاستی حل کے تناظر میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے راستے میں حائل رکاوٹوں، اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اس سلسلے میں ممکنہ کردار پر بھی بات چیت کی۔
دیکھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ امریکا کا دورہ متوقع