بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔

August 12, 2026

ایرانی صدر پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات کو علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم قرار دیدیا۔

August 12, 2026

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام پر تفصیلی مشاورت کرنے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام پر تفصیلی مشاورت کرنے پر اتفاق

دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں انسانی بحران کے خاتمے اور مستقل قیامِ امن کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا

October 23, 2025

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارکا سعودی ہم منصب وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ، فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خطے کے چیلنجوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دفترِ وزارتِ خارجہ کے مطابق جانبین نے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ نیز اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ فلسطین میں انسانی بحران کے خاتمے اور مستقل قیامِ امن کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں تیز کی جائیں گی۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل نے تجارت، سفارتکاری اور خطے کے مسائل پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی معاہدے کے فوری نفاذ، دو ریاستی حل کے تناظر میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے راستے میں حائل رکاوٹوں، اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اس سلسلے میں ممکنہ کردار پر بھی بات چیت کی۔

دیکھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ امریکا کا دورہ متوقع

متعلقہ مضامین

بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔

August 12, 2026

ایرانی صدر پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات کو علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم قرار دیدیا۔

August 12, 2026

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *