نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان مرکزی رابطے کا ذریعہ بنے گا۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف جغرافیائی طور پر بلکہ اقتصادی لحاظ سے بھی خطے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ علیم خان نے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم ٹرانسپورٹ سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں تاکہ علاقائی روابط کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شاہراہیں تجارتی شعبوں میں اہم کردارادا کررہی ہیں، انکا کہنا تھا باہمی روابط کے ذریعے ہی خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے کہا کہ سی پیک منصوبہ باہمی روابط کے حوالے اہمیت کا حامل ہے، اسی طرح پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے کا منصوبہ زیرِ غور ہے، پاکستان جنوبی اوروسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
دیکھیں: پاک افغان جنگ بندی؛ سرحدی راستے تجارت کے لیے کھولنے کا فیصلہ