خیبر پختونخوا: ہنگو کے علاقے بلیامینہ میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے۔ جن میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار سمیت تین اہلکار جامِ شہادت نوش کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا بلیامینہ پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا۔ اطلاعات ملتے ہی ایس پی آپریشن ہنگو اسد زبیر جائے وقوعہ پر پہنچے کہ معائنہ کرسکیں۔

اسی دوران وہاں بھی ایک اور زوردار دھماکا ہوا، جس میں میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو سیل کر تے ہوٗے تفتیشی عمل شروع کر دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کر رہی ہے تاکہ دھماکوں میں استعمال ہونے والے مواد اور حملہ آوروں کے متعلق پتا لگایا جا سکے۔