سہیل آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وہ تمام گاڑیاں بلوچستان سکیورٹی فورسز کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منظور کر لیا تھا۔

October 25, 2025

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ملورڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرچ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

October 25, 2025

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ہنگو میں پولیس وین پر حملہ، تین اہلکار شہید – وفاق کی بلٹ پروف گاڑیوں کی پیشکش مسترد کرنے پر سوالات اٹھ گئے

سہیل آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وہ تمام گاڑیاں بلوچستان سکیورٹی فورسز کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منظور کر لیا تھا۔

1 min read

صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر پولیس کی سلامتی کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

October 25, 2025

ہنگو میں گزشتہ روز پولیس وین پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ اچانک دھماکے سے گاڑی میں موجود اہلکار نشانہ بنے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز قبل وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس کو بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے یہ پیشکش سیاسی بنیادوں پر مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے خط کے ذریعے صوبائی حکومت کو سیکورٹی خطرات کے پیش نظر جدید گاڑیوں کی فراہمی کی پیشکش کی تھی، مگر صوبائی قیادت نے اس پر کوئی پیش رفت نہ کی۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کی پیشکش قبول کرلی جاتی تو شاید آج ہنگو کے یہ جوان محفوظ رہتے۔ عوامی حلقوں میں بھی اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے کی پولیس پہلے ہی محدود وسائل میں دہشتگردی کے خلاف لڑ رہی ہے، ایسے میں جدید تحفظی آلات سے انکار سمجھ سے بالاتر ہے۔

سہیل آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وہ تمام گاڑیاں بلوچستان سکیورٹی فورسز کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منظور کر لیا تھا۔

پولیس حکام نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگو جیسے حساس علاقوں میں سیکیورٹی چیلنجز بڑھ رہے ہیں اور اضافی وسائل ناگزیر ہیں۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر پولیس کی سلامتی کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ملورڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرچ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

October 25, 2025

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *