باجوڑ: سالارزئی تحصیل کے علاقہ مندل میں داعش خراسان کا ایک اہم کمانڈر پراسرار طور پر ہلاک پایا گیا۔ ہلاک شدہ کمانڈر کی شناخت عرب خان کے نام سے ہوئی ہے جو ضیاء الدین اور ادریس کے نام سے معروف تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کمانڈرعرب خان پر گزشتہ چار سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا اور اس کے خلاف کافی عرصہ قبل گرفتاری کے احکامات جاری ہوئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شدت پسند کمانڈر کی ہلاکت سے باجوڑ کے امن و امان میں بہتری کے امکانات ہیں۔
دیکھیں: سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک