ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

June 23, 2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

June 23, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان نے ترک النسل اقوام کی حمایت اور ہرات مظاہروں سے اظہارِ یکجہتی کے الزام میں ازبک ثقافتی کارکن مسعود تیمور کو گرفتار کر لیا۔

June 23, 2026

عالم اسلام کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، مفتی تقی عثمانی کا دوسرا نمبر

اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے سال 2026 کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی
اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے سال 2026 کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی

فہرست میں پاکستان کے علاوہ ایران کے آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام شامل ہیں

November 4, 2025

اردن کے رائل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 2026 کے لیے دنیا کے 500 سب سے بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستان کے جیّد عالم دین مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا میں دوسری بااثر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی رواں سال کی سب سے بااثر مسلم شخصیت قرار پائے ہیں جبکہ مفتی محمد تقی عثمانی کا نام دوسرے نمبر پر رہے۔

پچاس بااثر مسلم شخصیات میں مفتی تقی عثمانی کے علاوہ پاکستان کے نامور علما و اسکالر حضرات کے نام سامنے آئے ہین جن میں مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان اور دعوتِ اسلامی کے بانی مولانا الیاس قادری بھی سرفہرست شامل ہیں۔

فہرست میں پاکستان کے علاوہ ایران کے آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ترکی کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم قالن، حماس کے رہنما خالد مشعل اور شام کے صدر احمد الشرع کے نام بھی فہرست میں مذکور ہیں۔

فہرست میں شامل دیگر پاکستانی شخصیات میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جیو گروپ کے چیئرمین میر شکیل الرحمان، حامد میر، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، سابق وزیر اعظم عمران خان، سائنسدان ڈاکٹر عمر سیف اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام بھی شامل ہیں۔

شاہی ادارے کی جانب سے اس نوعیت کی فہرست ہر سال علمی، سیاسی، مذہبی اور سماجی شعبوں میں اثر و رسوخ رکھنے والی مسلم شخصیات کے نمایاں کردار اور خدمات کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے۔

دیکھیں: قومی پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا؛ وزارتِ داخلہ یو اے ای

متعلقہ مضامین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

June 23, 2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *