واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں روس اور افغانستان کے درمیان رابطوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں سیکیورٹی، تجارت اور علاقائی استحکام جیسے موضوعات شامل ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہ قدم خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی حرکیات کی نشاندہی کرتا ہے۔

January 15, 2026

سرکاری اعلامیے کے مطابق شہید ریحان زیب خان نے اپنی زندگی تعلیم کے فروغ، امن کے قیام اور معاشرتی بہتری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے، انتہا پسندی کے خلاف آگاہی پھیلانے اور سماجی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی۔

January 15, 2026

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ تاریخی ملاقات میں، صدر زرداری نے تجارت، دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

January 15, 2026

پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر میں جامع ڈیجیٹلائزیشن پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے مربوط کیا جا رہا ہے

January 15, 2026

آزاد کشمیر میں صحت کارڈ سہولت نئے مالیاتی ماڈل کے تحت بحال، 16 جنوری سے نافذ۔ بی آئی ایس پی رجسٹرڈ خاندانوں کا مفت علاج جاری رہے گا جبکہ عام شہریوں کے لیے ‘کوپیمنٹ’ ماڈل متعارف ہوگا

January 15, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک ہتھیار خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا

January 15, 2026

اسلام آباد: خودکش حملے میں 12 افراد شہید، وزیرِ داخلہ کا سخت انتباہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور دہشت گردوں سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس نے دھماکہ کیا، اسے بھگتنا پڑے گا
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور دہشت گردوں سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس نے دھماکہ کیا، اسے بھگتنا پڑے گا

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں فوری سیکیورٹی پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے

November 11, 2025

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی-11 میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہو ئے ہیں۔ واقعہ دوپہر 12:40 بجے پیش آیا جب ایک خودکش حملہ آور نے سخت سیکیورٹی کے باعث کچہری میں داخل ہونے میں ناکامی کے بعد پولیس موبائل کے قریب دھماکا کر دیا۔

وزیر داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

واقعے کے بعد وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس نے دھماکہ کیا، اسے بھگتنا پڑے گا۔ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے بلکہ ریاست کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، مگر سخت سیکیورٹی کے باعث اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔

سیکیورٹی کے فوری اقدامات

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں فوری سیکیورٹی پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹس مضبوط کی گئی ہیں۔ نیز اگلے دو ہفتوں کے لیے ای ٹیگ/ای-ٹیک کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ہوگا۔

دیکھیں: سیکٹر جی۔ 11 اسلام آباد میں کچہری کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں روس اور افغانستان کے درمیان رابطوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں سیکیورٹی، تجارت اور علاقائی استحکام جیسے موضوعات شامل ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہ قدم خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی حرکیات کی نشاندہی کرتا ہے۔

January 15, 2026

سرکاری اعلامیے کے مطابق شہید ریحان زیب خان نے اپنی زندگی تعلیم کے فروغ، امن کے قیام اور معاشرتی بہتری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے، انتہا پسندی کے خلاف آگاہی پھیلانے اور سماجی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی۔

January 15, 2026

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ تاریخی ملاقات میں، صدر زرداری نے تجارت، دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

January 15, 2026

پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر میں جامع ڈیجیٹلائزیشن پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے مربوط کیا جا رہا ہے

January 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *