افغان طالبان کو بھی ثابت کرنا ہے کہ وہ بھارتی کنٹرول میں نہیں ہیں بصورت دیگر انکے معاملات بہت بگڑ سکتے ہیں ۔ دوسری طرف پاکستان کو بھی سوچنا ہوگا کہ اگر افغانستان سے طالبان کا کنٹرول ختم ہو جاتا ہے تو پھر کیا ہوگا؟ کیا دوبارہ خانہ جنگی کی صورت میں ایک دفعہ پھر لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان کی طرف نہیں دوڑیں گے؟

January 13, 2026

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین ہمیشہ ریاستی خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصول کا حامی رہا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی دباؤ یا مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے، جسے ایرانی حکومت اور عوام کو خود حل کرنا چاہیے۔

January 12, 2026

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ان کی لاش ان کے بیڈروم سے ملی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

January 12, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے ہیں، جن پر ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رواں ہفتے حتمی مشاورت متوقع ہے

January 12, 2026

لکی مروت میں درہ تنگ کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ایس ایچ او رازق خان سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے

January 12, 2026

یورپ اور وسطی ایشیا میں آبادیاتی رجحانات: عمر رسیدہ اور نوجوان افراد معیشتوں کے لیے چیلنجز

یورپ میں بڑھتی ہوئی عمررسیدہ آبادی اور وسطی ایشیا میں نوجوانوں کی بڑھتی تعداد خطوں کی معیشت پر گہری اثر انداز ہورہی ہے
ورپ میں بڑھتی ہوئی عمررسیدہ آبادی اور وسطی ایشیا میں نوجوانوں کی بڑھتی تعداد خطوں کی معیشت، روزگار اور سماجی ڈھانچوں پر اثر ڈال رہی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ کو عمر رسیدہ آبادی کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا

November 11, 2025

یورپ تیزی سے ایک عمر رسیدہ آبادی والا براعظم بنتا جا رہا ہے، جبکہ وسطی ایشیا کے بیشتر ممالک میں نوجوان آبادی کا تناسب بڑھ رہا ہے۔ یہ دونوں رجحانات آئندہ برسوں میں خطوں کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور سماجی ڈھانچوں پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔

دیکھا جائے تو اٹلی، جرمنی اور سپین جیسے ممالک میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں محنت کش آبادی کم رہی ہے، پینشن کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور صحت کے مسائل اور اخرجات میں غیر متوقع اضافہ ہو رہا ہے۔

جبکہ اسکے برعکس ازبکستان، تاجکستان اور قازقستان جیسے وسطی ایشیائی ممالک میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں داخل ہو رہی ہے جو نوجوانوں کی کمی کی جانب واضح اشارہ کر رہی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق یورپ کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے کہ وہ اپنی عمررسیدہ آبادی کی دیکھ بھال کے نظام کو برقرار رکھے جبکہ وسطی ایشیا کو اپنی نوجوان آبادی کو معیاری تعلیم اور ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس تناظر میں اقوامِ متحدہ کی ایک مشترکہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ممالک معیاری روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں، خواتین، تارکین وطن اور بزرگ شہریوں کو محنت کی منڈی میں شامل کریں، ہنرمندی کے پروگراموں کو مزید بڑھایا جائے۔

دیکھیں: پاکستان کی معاشی ترقی میں بلیو اکانومی اہم کردار ادا کرسکتی ہے: وزیر خزانہ

متعلقہ مضامین

افغان طالبان کو بھی ثابت کرنا ہے کہ وہ بھارتی کنٹرول میں نہیں ہیں بصورت دیگر انکے معاملات بہت بگڑ سکتے ہیں ۔ دوسری طرف پاکستان کو بھی سوچنا ہوگا کہ اگر افغانستان سے طالبان کا کنٹرول ختم ہو جاتا ہے تو پھر کیا ہوگا؟ کیا دوبارہ خانہ جنگی کی صورت میں ایک دفعہ پھر لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان کی طرف نہیں دوڑیں گے؟

January 13, 2026

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین ہمیشہ ریاستی خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصول کا حامی رہا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی دباؤ یا مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے، جسے ایرانی حکومت اور عوام کو خود حل کرنا چاہیے۔

January 12, 2026

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ان کی لاش ان کے بیڈروم سے ملی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

January 12, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے ہیں، جن پر ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رواں ہفتے حتمی مشاورت متوقع ہے

January 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *