بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ

اس دورے کو پاکستان اور ایس سی او ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور علاقائی تعاون کے نئے راستے کھولنے کے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
نائب وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس سے خطاب میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف کے ساتھ ساتھ ایس سی او کو مزید موثر اور مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کریں گے۔

November 17, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ ہو گئے، جہاں وہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ اجلاس 17 اور 18 نومبر کو روسی وزیراعظم کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس سے خطاب میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف کے ساتھ ساتھ ایس سی او کو مزید موثر اور مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کریں گے۔

نائب وزیراعظم اس موقع پر ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان اور رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ اقتصادی تعاون، علاقائی رابطوں اور باہمی شراکت داری کے نئے مواقع پر بات چیت کی جا سکے۔ اجلاس میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس کے سربراہانِ حکومت کے علاوہ ایران کے نائب صدر، جبکہ پاکستان اور بھارت کی نمائندگی وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگی۔

اس دورے کو پاکستان اور ایس سی او ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور علاقائی تعاون کے نئے راستے کھولنے کے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دیکھیں: ایران کے بعد روس نے بھی پاکستان اور افغانستان کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی

متعلقہ مضامین

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *