حکام کے مطابق یہ حملہ تاجکستان کے خطلون ریجن میں واقع “ایل ایل سی شاہین ایس ایم” کے ملازمین کے کیمپ پر ہوا، جو بارڈر گارڈ پوسٹ “استقلال” کے کنٹرول ایریا میں قائم ہے۔

November 27, 2025

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ آکسفورڈ یونین میں بھارتی طلبہ کی تعداد پاکستانی طلبہ سے کہیں زیادہ ہے، یعنی ووٹنگ کے اعتبار سے بھارتی وفد کو واضح برتری حاصل تھی۔ اس کے باوجود ڈبیٹ میں نہ آنے کا فیصلہ اس بات کا کھلا اعتراف ہے کہ بھارتی مقررین اپنے مؤقف کا دفاع کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔

November 27, 2025

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی منظم پامالی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے

November 27, 2025

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہیں 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ سے جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

November 27, 2025

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف نئی مسلح تحریک ’ملٹری سلوشن فرنٹ‘ نے اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ یہ گروہ ملک میں متحرک دیگر مزاحمتی تنظیموں کے بعد تیسری بڑی مسلح جماعت ہے

November 27, 2025

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات نے افغان اور بھارتی سوشل میڈیا پر عمران خان کی جیل میں ہلاک ہونے کی افواہ کی سختی سے تردید کی ہے

November 27, 2025

بھارتی وزارت اطلاعات نے حساس مواد کی نشریات پر پابندی عائد کردی

بھارتی وزارتِ اطلاعات کے مطابق یہ اقدام بےبنیاد خبروں کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے مگر صحافتی حلقوں کے مطابق اسکا مقصد میڈیا کی آزادی محدود کرنا ہے
بھارتی وزارتِ اطلاعات کے مطابق یہ اقدام بےبنیاد خبروں کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے مگر صحافتی حلقوں کے مطابق اسکا مقصد میڈیا کی آزادی محدود کرنا ہے

اعلامیے کے مطابق جھوٹی یا گمراہ کن معلومات، قومی مخالفت یا قانون شکنی کی ترغیب اور غیر قانونی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے

November 19, 2025

بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام ٹی وی چینلز کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں حالیہ واقعات بالخصوص ریڈ فورٹ دھماکے کے بعد سے حساس مواد کی نشرواشاعت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متعدد نیوز چینلز مبینہ طور پر مشکوک افراد اور پُرتشدد افراد کو میڈیا پر لارہے ہیں اور دھماکہ خیز مواد بنانے سے متعلق بھی تفصیلات نشر کر رہے ہیں۔ بھارتی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات قیامِ امن سمیت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

بھارتی وزیرِ اطلاعات کے مطابق تمام چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نشریات میں درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں: پروگرامات میں فحش، توہین آمیز اور غلط معلومات شامل نہ ہوں، قومی مخالفت یا قانون شکنی کی ترغیب نہ دی جائے۔ اور ایسی خبریں نشر نہ ہوں جو قومی یکجہتی یا امن کو متاثر کریں۔ اسی طرح کسی بھی مواد سے غیر قانونی سرگرمیوں کی معاونت نہ ہو۔

بھارتی وزارت اطلاعات کے مطابق مذکورہ اقدام میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے غلط اطلاعات کی نشرکاری کے بعد اٹھایا گیا ہے، جنہوں نے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ سرکاری طور پر یہ ہدایت نامہ نیوز چینلز کے لیے رہنمائی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، تاہم صحافتی حلقوں کا ماننا ہے کہ درحقیقت یہ میڈیا کو خبروں کے انتخاب اور پیشکش میں احتیاط کی واضح تنبیہ ہے۔ وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اطلاعاتی جنگ کے شعبے میں ممکنہ استحصال کے خطرات کو کم کیا جا سکے گا۔

دیکھیں: پاکستانی ریپر طلحہ انجم بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کی زد میں

متعلقہ مضامین

حکام کے مطابق یہ حملہ تاجکستان کے خطلون ریجن میں واقع “ایل ایل سی شاہین ایس ایم” کے ملازمین کے کیمپ پر ہوا، جو بارڈر گارڈ پوسٹ “استقلال” کے کنٹرول ایریا میں قائم ہے۔

November 27, 2025

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ آکسفورڈ یونین میں بھارتی طلبہ کی تعداد پاکستانی طلبہ سے کہیں زیادہ ہے، یعنی ووٹنگ کے اعتبار سے بھارتی وفد کو واضح برتری حاصل تھی۔ اس کے باوجود ڈبیٹ میں نہ آنے کا فیصلہ اس بات کا کھلا اعتراف ہے کہ بھارتی مقررین اپنے مؤقف کا دفاع کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔

November 27, 2025

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی منظم پامالی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے

November 27, 2025

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہیں 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ سے جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

November 27, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *