چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین ہمیشہ ریاستی خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصول کا حامی رہا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی دباؤ یا مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے، جسے ایرانی حکومت اور عوام کو خود حل کرنا چاہیے۔

January 12, 2026

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ان کی لاش ان کے بیڈروم سے ملی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

January 12, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے ہیں، جن پر ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رواں ہفتے حتمی مشاورت متوقع ہے

January 12, 2026

لکی مروت میں درہ تنگ کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ایس ایچ او رازق خان سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے

January 12, 2026

پاکستان میں متعین تاجکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے دونوں ممالک کے تعلقات کو محبت، اخوت اور بھائی چارے کی بنیاد پر مستحکم قرار دیا اور ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت دوطرفہ تجارت کو 30 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا

January 12, 2026

پاکستان نے آئینی ترمیم سے متعلق اقوام متحدہ کے بیان کو مسترد کردیا

خیال رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت ایک وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی ہے جو اہم آئینی مقدمات کی سماعت کرے گی۔ ترمیم کے مطابق اس عدالت کے ججوں کی تعیناتی اور تبادلوں سے متعلق فیصلے اب حکومت کے اختیار میں ہوں گے۔
پاکستان نے آئینی ترمیم سے متعلق اقوام متحدہ کے بیان کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ کے مطابق آئین میں تبدیلی پاکستانی عوام کے مینڈیٹ سے منتخب پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔

November 30, 2025

پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے حالیہ بیان کو “بے بنیاد” اور “حقائق کے منافی” قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے اتوار کے روز جاری کردہ اپنے ردعمل میں کہا کہ فولکر ترک کے تبصرے پاکستان کے مؤقف اور زمینی حقائق کی درست تصویر پیش نہیں کرتے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ترک نے جمعے کو پاکستان کی ستائیسویں آئینی ترمیم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہے اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتی ہے۔ فولکر کے مطابق نئی ترامیم عدالتی کارروائی، عسکری احتساب اور بنیادی آئینی توازن پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

پاکستان نے اپنے مؤقف میں واضح کیا ہے کہ یہ ترمیم پاکستانی پارلیمان کی دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی ہے اور ہر جمہوری ملک کی طرح قانون سازی کا حق منتخب نمائندوں کے پاس ہی ہوتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق آئین میں تبدیلی پاکستانی عوام کے مینڈیٹ سے منتخب پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔

خیال رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت ایک وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی ہے جو اہم آئینی مقدمات کی سماعت کرے گی۔ ترمیم کے مطابق اس عدالت کے ججوں کی تعیناتی اور تبادلوں سے متعلق فیصلے اب حکومت کے اختیار میں ہوں گے۔

اسی ترمیم کے ذریعے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیفس آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے پر بھی فائز کر دیا گیا ہے، جبکہ صدرِ مملکت سمیت اعلیٰ فوجی عہدوں کو فوجداری کارروائی سے تاحیات استثنیٰ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس ترمیم پر قانونی برادری اور سول سوسائٹی سے مشاورت نہیں کی گئی، اور تاحیات استثنیٰ احتساب کے عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔ تاہم دفتر خارجہ نے ان بیانات کو “سیاسی جانبداری پر مبنی” قرار دیا اور کہا کہ پاکستان انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

پاکستان نے ہائی کمشنر فولکر ترک پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی پارلیمان کے خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جو “غلط فہمی، سیاسی تعصب اور غیر حقیقی معلومات” پر مبنی ہوں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم مکمل طور پر آئین کے اندر درج طریقہ کار کے مطابق کی گئیں، اور پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ جمہوری ممالک کی طرح قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ وہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کے عالمی اصولوں کی پاسداری کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

دیکھیں: غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی مظالم میں کمی نہ آسکی

متعلقہ مضامین

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین ہمیشہ ریاستی خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصول کا حامی رہا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی دباؤ یا مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے، جسے ایرانی حکومت اور عوام کو خود حل کرنا چاہیے۔

January 12, 2026

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ان کی لاش ان کے بیڈروم سے ملی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

January 12, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے ہیں، جن پر ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رواں ہفتے حتمی مشاورت متوقع ہے

January 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *