آغا خان یونیورسٹی اور خیبر میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد محققین کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

December 18, 2025

یہ لمحہ ڈاکٹر نصرت پروین کے لیے غیر متوقع اور ہتک آمیز تھا۔ اسٹیج پر موجود دو افراد، جن میں ریاست کے وزیرِ داخلہ سمرت چودھری بھی شامل تھے، نے رسمی انداز میں مداخلت کی کوشش کی، جبکہ دیگر افراد اس واقعے کو ایک غیر سنجیدہ مذاق سمجھتے ہوئے ہنستے رہے، جس نے صورتحال کی سنگینی کو مزید اجاگر کیا۔

December 18, 2025

افغآن طالبان کی تہران اجلاس میں غیر موجودگی کے چند دن بعد ایران کے سینئر سفارتکار نے افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی کو اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا

December 18, 2025

ترجمان وزارتِ خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورس کے کسی امریکی دورے کا کوئی شیڈول طے نہیں اور اگر مستقبل میں ایسا کوئی دورہ طے پایا تو اس کا باضابطہ اعلان متعلقہ فورمز پر کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق میڈیا رپورٹس پر مبنی قیاس آرائیاں حقائق کے منافی ہیں۔

December 18, 2025

لیون اب آسٹریلیا کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ٹیسٹ باؤلر بن گئے ہیں اور مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں

December 18, 2025

فورم کے اختتام پر ڈاکٹر روکسانا زیگن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ اجلاس روس-پاکستان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا اور اس کے نتائج پالیسی سازوں کو دوطرفہ شراکت داری کو عملی سطح پر نافذ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

December 18, 2025

افغانستان: اقوامِ متحدہ نے سرعام سزائے موت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا

افغان طالبان کے صوبائی ترجمان کے مطابق یہ سزا “قصاص” کے تحت اس شخص کو دی جا رہی ہے جو دس افراد کے قتل میں ملوث ہے
افغان طالبان کے صوبائی ترجمان کے مطابق یہ سزا "قصاص" کے تحت اس شخص کو دی جا رہی ہے جو دس افراد کے قتل میں ملوث ہے

افغانستان کے صوبہ خوست میں طالبان حکومت کی جانب سے ایک شخص کی عوامی سزائے موت پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق تننظیموں نے شدید مذمت کی ہے

December 3, 2025

افغانستان کے صوبہ خوست میں طالبان حکومت نے ایک شخص کی پبلک سزائے موت کے فیصلے پر اقوام متحدہ نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد کو جمعرات کی صبح خوست شہر کے مرکزی اسٹیڈیم میں سزائے موت کے نفاذ کے لیے جمع کیا گیا تھا۔

طالبان کا مؤقف

طالبان حکومت کے صوبائی ترجمان کے مطابق یہ سزا “قصاص” کے تحت اس شخص کو دی جا رہی ہے جو دس افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ نیز طالبان نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مقررہ وقت پر خوست اسٹیڈیم پہنچیں لیکن اس موقع پر کیمرے والے فونز یا کوئی ہتھیار ساتھ لانے پر پابندی ہے۔

بین الاقوامی ردعمل
اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس واقعے کو غیر انسانی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سزائے موت عوامی مقامات پر کسی بھی طرح کے حالات میں نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے افغان طالبان سے فوری طور پر اس عمل کو روکنے اور سزائے موت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی تنقید
انسانی حقوق کی متعدد عالمی تنظیموں نے ماضی میں بھی افغانستان میں سزائے موت اور جسمانی سزاؤں کے عوامی نفاذ پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ایسے اقدامات عالمی انسانی حقوق کے قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کے منافی ہیں۔

دیکھیں: افغانستان میں وزارتِ امر بالمعروف کے ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ فریڈم فرنٹ نے ذمہ داری قبول کر لی

متعلقہ مضامین

آغا خان یونیورسٹی اور خیبر میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد محققین کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

December 18, 2025

یہ لمحہ ڈاکٹر نصرت پروین کے لیے غیر متوقع اور ہتک آمیز تھا۔ اسٹیج پر موجود دو افراد، جن میں ریاست کے وزیرِ داخلہ سمرت چودھری بھی شامل تھے، نے رسمی انداز میں مداخلت کی کوشش کی، جبکہ دیگر افراد اس واقعے کو ایک غیر سنجیدہ مذاق سمجھتے ہوئے ہنستے رہے، جس نے صورتحال کی سنگینی کو مزید اجاگر کیا۔

December 18, 2025

افغآن طالبان کی تہران اجلاس میں غیر موجودگی کے چند دن بعد ایران کے سینئر سفارتکار نے افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی کو اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا

December 18, 2025

ترجمان وزارتِ خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورس کے کسی امریکی دورے کا کوئی شیڈول طے نہیں اور اگر مستقبل میں ایسا کوئی دورہ طے پایا تو اس کا باضابطہ اعلان متعلقہ فورمز پر کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق میڈیا رپورٹس پر مبنی قیاس آرائیاں حقائق کے منافی ہیں۔

December 18, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *