قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا ہے کہ افغانستان اور فلسطین جیسے ممالک کے لیے عالمی سیاسی و سفارتی اُمور میں شمولیت ضروری ہے نیز عالمی قوانین کے مطابق پالیسی اپنانا بھی ضروری ہے تاکہ مستقل بنیادوں پر امن واستحکام ممکن ہوسکے۔
ALERT: Qatar PM Says Doha Working to Ease Tensions Between Afghanistan and Pakistan
— The Khorasan Diary (@khorasandiary) December 8, 2025
Qatar’s Prime Minister, Sheikh Mohammed bin Abdulrahman bin Jassim Al Thani, said on the sidelines of the “Doha Forum” that his country is making efforts to help resolve the emerging tensions…
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دوحہ نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان پہلے مذاکراتی دور کی میزبانی کی تھی جہاں دونوں ممالک نے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
قطر کے وزیرِاعظم کے مطابق مذکورہ تمام اقدامات خطے میں قیامِ امن لیے کیے جا رہے ہیں اور دوحہ پاک افغان دونوں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دیکھیں: پاک افغان کشیدگی پر ایران کا اظہار تشویش؛ سرحدی عدم استحکام قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار