وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کو دہشت گردی سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور کلائمیٹ چینج کے اثرات کا سب سے زیادہ بوجھ بلوچستان اٹھا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے متلق اپنی پالیسی کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے جبکہ قائم کردہ کلائمیٹ فنڈ کو عوامی سطح پر پذیرائی بھی مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچتسان ایک ہی وقت میں سیلاب اور خشک سالی سے دوچار ہے لہذا بلوچستان کی سنگین صورتحال کو سمجھنا اور اقدمات کرنا ضروری ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صفِ اوّل کا کردار ادا کیا ہے ، ہمیں اپنے صوبے کے ایک ایک انچ کو محفوظ بنانا پڑتا ہے۔ دہشت گرد مسلسل تاک میں رہتے ہیں، اس ماحول میں سیکیورٹی فراہم کرنا ایک مستقل مسئلہ ہے۔
دیکھیں: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ؛ بیرون ملک دہشتگرد رہنماؤں کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کا اعلان