ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وسطی ایشیائی ممالک کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔ اس دورے کے دوران ایران نے خطے کے متعدد ممالک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر پزشکیان نے گزشتہ ہفتے قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان چودہ معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں میں مشترکہ منصوبے شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایرانی صدر کا علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ اس سے نہ صرف باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ ایران پر عائد پابندیوں کے اثرات کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ دورے کے دوران ایرانی صدر نے ترکمانستان کے دارالحکومت میں امن و اعتماد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین پائیدار اتحاد کی بنیادی وجہ مشترکہ تاریخ، تہذیب اور باہمی اعتماد کو قرار دیا۔
صدر پزشکیان نے خطے کے دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں بھی علاقائی تعاون، تجارت، معیشت اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادل خیال کیا۔