بھارتی فوج میں بدعنوانی اور کرپشن کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں سی بی آئی نے رشوت اور کرپشن کے سنگین الزامات میں فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار اور ان کی اہلیہ کرنل کجل کو گرفتار کر لیا ہے۔
چھاپے اور برآمدگی
تفصیلات کے مطابق سی بی آئی نے نئی دہلی میں کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار کے دو مکانات پر چھاپے مارے۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پہلے گھر سے 2 کروڑ 23 لاکھ روپے جبکہ دوسرے گھر سے ایک کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد ہوئی۔ یہ دونوں فوجی افسران دفاعی پیداوار سے متعلق محکموں میں تعینات تھے۔ سی بی آئی کے ترجمان کے مطابق یہ افسران دفاعی ٹھیکے اور برآمدی لائسنسوں کے معاملات میں نجی کمپنیوں کو ناجائز مراعات دینے کے بدلے میں کروڑوں روپے وصول کرتے تھے۔
عدالتی کارروائی
عدالت نے دونوں ملزمان کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے کر دیا ہے۔ تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ہمیں ایک کچھ وقت مزید شواہد اکٹھے کرنے اور مالی لین دین کی تفصیلات واضح کرنے کے لیے درکار ہوگا۔
دیگر واقعات
گزشتہ ہفتے جھارکھنڈ میں ایک ٹرین میں خاتون سے زیادتی کے مبینہ واقعے میں ملوث بھارتی فوجی اہلکار اجیت سنگھ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ وہ پنجاب میں تعینات 42 میڈیم رجمنٹ کا رکن ہے۔ اسی دوران نیپال بارڈر کے قریب واقع بھارتی علاقے رکسول سے ایک سابق فوجی راجبر سنگھ کو 500 گرام ہیروئن اور ایک گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سابق فوجی اور اس کا ساتھی منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
دیکھیں: بنگلہ دیش کی بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ، نئی دہلی میں قونصلر اور ویزا خدمات معطل