امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

July 18, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی پراسرار طور پر ہلاک

ذرائع کے مطابق مولوی نعمان غزنوی کابل کے مشرقی علاقے بٹخاک میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہلاک ہوئے۔ وہ طالبان انٹیلی جنس کے سربراہ عبد الحق واثق کے نہایت قریبی ساتھی اور سیکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ واقعے کی نوعیت اور اسباب تاحال واضح نہیں ہو سکے۔
کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی پراسرار طور پر ہلاک

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ مولوی نعمان کو طالبان انٹیلی جنس کے اندرونی تنازع کے دوران تاج میر جواد کے احکامات پر قتل کیا گیا۔

December 28, 2025

افغان طالبان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے ایک سینئر اہلکار اور ادارے کے سربراہ عبد الحق واثق کے قریبی معاون مولوی نعمان غزنوی کابل میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبان سے وابستہ متعدد ذرائع اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، تاہم تاحال طالبان حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولوی نعمان غزنوی کابل کے مشرقی علاقے بٹخاک میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہلاک ہوئے۔ وہ طالبان انٹیلی جنس کے سربراہ عبد الحق واثق کے نہایت قریبی ساتھی اور سیکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ واقعے کی نوعیت اور اسباب تاحال واضح نہیں ہو سکے۔

طالبان سے منسلک بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ گیس دھماکے کے نتیجے میں پیش آیا، تاہم دیگر ذرائع اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہلاکت طالبان کے اندرونی اختلافات اور ادارے کے اندر جاری اقتدار کی کشمکش سے جڑی ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ مولوی نعمان کو طالبان انٹیلی جنس کے اندرونی تنازع کے دوران تاج میر جواد کے احکامات پر قتل کیا گیا۔ تاہم ان دعوؤں کی تاحال آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی طالبان حکام نے ان الزامات پر کوئی ردعمل دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں مولوی نعمان کے علاوہ دو دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ان کی شناخت اور واقعے سے تعلق کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

طالبان حکام کی خاموشی کے باعث واقعے کے پس منظر اور محرکات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں، جبکہ اب تک کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں: افغانستان سے لیبیا تک: پاکستان کی علاقائی حکمتِ عملی

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

July 18, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *