"> بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان کردیا - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان کردیا

بھارتی ایئر فورس نے گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب 20 تا 21 جنوری بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے ان علاقوں میں فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کرنے کا نوٹس جاری کر دیا
بھارتی ایئر فورس نے گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب 20 تا 21 جنوری بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے ان علاقوں میں فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کرنے کا نوٹس جاری کر دیا

خیال رہے کہ فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقے پر محیط ہے جس میں سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے نزدیکی علاقے شامل ہیں

December 31, 2025

بھارتی ایئر فورس نے پاکستانی سرحد کے قریب گجرات کے بعض علاقوں میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 جنوری سے 21 جنوری تک فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لئے بند کر کے انڈین ایئر فورس کی مشق کے لیے خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ان مشقوں میں رافیل، سخوئی-30 ایم کے آئی، جیگوار سمیت فرنٹ لائن لڑاکا طیارے بھی حصہ لیں گے۔ ان مشقوں میں تیز رفتار پروازیں، ہوائی لڑائی کی مشق اور ممکنہ طور پر براہ راست فائرنگ یا بمباری کی تربیت بھی شامل ہوگی۔

اہم بات یہ ہے کہ محدود فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقے پر محیط ہے جس میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے نزدیکی علاقے شامل ہیں۔

دیکھیں: بھارت کے مسافر اور کارگو طیاروں کے ذریعے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں ہتھیار فراہم کرنے کے شواہد منظر عام پر آ گئے

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *