"> بھارت کے مسافر اور کارگو طیاروں کے ذریعے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں ہتھیار فراہم کرنے کے شواہد منظر عام پر آ گئے - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارت کے مسافر اور کارگو طیاروں کے ذریعے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں ہتھیار فراہم کرنے کے شواہد منظر عام پر آ گئے

بھارت کابل ایئرپورٹ کے ذریعے تحریک طالبان پاکستان کو اسلحہ منتقل کر رہا ہے، جو ہفتے میں ایک یا دو بار مسافر پروازوں اور تجارتی سامان کے ذریعے بھیجا جاتا ہے
بھارت مبینہ طور پر کابل ایئرپورٹ کے ذریعے تحریک طالبان پاکستان کو اسلحہ منتقل کر رہا ہے، جو ہفتے میں ایک یا دو بار مسافر پروازوں اور تجارتی سامان کے ذریعے بھیجا جاتا ہے

۔ پاکستان نے بارہا تشویش ظاہر کی ہے کہ بھارت پڑوسی ممالک کی سرزمین کو ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے

December 31, 2025

ماہرین نے ایک مرتبہ پھر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کابل ایئرپورٹ کے ذریعے تحریک طالبان پاکستان کو عسکری سازوسامان فراہم کر رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ سامان ہفتے میں ایک یا دو بار مسافر پروازوں کے کارگو کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل۔ دہلی کے مابین فضائی راستہ جو باضابطہ طور پر 2025 کے آخر میں تجارتی اور سفارتی تعلقات کے لیے دوبارہ کھولا گیا تھا، اب یہ اسلحہ فراہمی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ اسی طرح تجارتی سامان کے بجائے بھاری مقدار میں اسلحہ بھیجا جا رہا ہے جو پاکستان میں کاروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان نے ماضی میں بھی بارہا مرتبہ یہ تشویش ظاہر کی ہے کہ بھارت پڑوسی ممالک کی سرزمین کے ذریعے پاکستان میں بدامنی وعدمِ استحکام پھیلانے کی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دفترِ خارجہ پاکستان اور عسکری قیادت نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی کے عناصر محض پناہ گزین ہیں بلکہ یہ عناصر پناہ گزین کی آڑ میں پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اکتوبر 2025 میں کہا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث  160 سے زائد افغان شہری مارے گئے اور ساتھ ہی بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ افغان زمین کو اڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق بھارت کی یہ سرگرمیاں خطے میں سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے خلاف بروقت اقدامات ناگزیر ہوتے جا رہے ہیں۔

دیکھیں: رواں سال پاکستان امریکہ سمیت دنیا بھر میں سفارت کاری کا مرکز رہا؛ بھارت کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *