"> پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط کرنے اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط کرنے اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسٹریٹجک و سیاسی تعاون، دفاع،معیشت،تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی روابط پر بھی بات ہوئی۔ فریقین نے اسٹریٹجک روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد کے فروغ پراتفاق کرلیا۔
پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط کرنے اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق

چین ، افغانستان ، پاکستان مکالمے اور چین  بنگلا دیش ، پاکستان فریم ورک کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ طے پایا اگلا اسٹریٹجک ڈائیلاگ آئندہ سال اسلام آباد میں ہوگا۔

January 5, 2026

پاکستان اور چین نے دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور میں دہشت گردی کے خلاف  پاکستان کے جامع اقدامات اور چینی باشندوں اور منصوبوں کے تحفظ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

گوادر پورٹ ، قراقرم ہائی وے ، پائیدار ترقی ، ٹیکنالوجی ، سائنس ، سائبر سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر زور ۔ چین نے پاکستان کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ  کا عزم دہرایا ۔  دفاع ، معیشت ، تجارت میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور ثقافتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسٹریٹجک و سیاسی تعاون، دفاع،معیشت،تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی روابط پر بھی بات ہوئی۔ فریقین نے اسٹریٹجک روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد کے فروغ پراتفاق کرلیا۔

مشترکہ مفادات کے تحفظ ، سماجی و اقتصادی ترقی اور دنیا میں امن و خوشحالی کے فروغ کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ دونوں ممالک نے رواں سال  سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کا اعلان بھی کیا ۔ تقریبات کا مقصد پاک چین دوستی کو مزید مستحکم اور تعاون کے نئے شعبوں کو فروغ دینا ہے۔

فریقین کا کہنا تھا چین پاکستان آہنی دوست اور باہمی اعتماد پر مبنی ہر دورکے اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرز ہیں ۔ مضبوط تعلقات علاقائی امن ، استحکام اور ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے روابط کو دوطرفہ تعلقات کی نمایاں خصوصیت قرار دیا ۔ پانچ سال کے ایکشن پلان اور مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں ممالک نے سرحد پار آبی وسائل میں تعاون اور عالمی قانونی ذمہ داریوں کی پاسداری پر آمادگی کا اظہار کیا۔

چین ، افغانستان ، پاکستان مکالمے اور چین  بنگلا دیش ، پاکستان فریم ورک کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ طے پایا اگلا اسٹریٹجک ڈائیلاگ آئندہ سال اسلام آباد میں ہوگا۔

دیکھیں: بھارتی وزیرِ خارجہ کے الزامات مسترد، دہشت گردی اور کشمیر پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف برقرار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *