پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

بھارتی وفد نے خالدہ ضیاءکا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے؛ ایاز صادق کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ بھارتی وفد پوری تیاری اور منصوبہ بندی کے تحت وہاں آیا تھا۔ جیسے ہی بس جنازہ گاہ پہنچی، تو بھارتی ہائی کمشنر بس کے دروازے پر کھڑے ہو گئے، اور جب میں نیچے اترنے لگا تو بولے کہ آپ مت جائیں نیچے رش ہے اور آپ کو خطرہ ہے۔
بھارتی وفد نے خالدہ ضیا ءکا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے؛ ایاز صادق کا انکشاف

ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ اور ہائی کمشنر بس میں ہی بیٹھے رہے، کیونکہ انہیں جنازہ پڑھنا نہیں تھا۔ ان کی پوری کوشش تھی کہ میں بھی جنازہ نہ پڑھ سکوں اور یہ ایشو بنا سکیں۔

January 6, 2026

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وفد نے انہیں بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے۔

نجی ٹی وی ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور   دورۂ بنگلہ دیش اور بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات سے متعلق  بریف کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان کے وفود کو ایک بس میں جنازہ گاہ لایا گیا۔  بھارتی وزیر خارجہ اور ہائی کمشنر اگلی نشست پر پہلے ہی بیٹھے تھے۔بھارتی وفد نے بس کے شیشوں پر لگے پردے آگے کر رکھے تھے، تا کہ لوگوں سے بچ سکیں جب کہ وہ پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ پچھلی نشست پر بیٹھ گئے اور پردے سائیڈ پر کر کے بنگلہ دیشی عوام کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی وفد پوری تیاری اور منصوبہ بندی کے تحت وہاں آیا تھا۔ جیسے ہی بس جنازہ گاہ پہنچی، تو بھارتی ہائی کمشنر بس کے دروازے پر کھڑے ہو گئے، اور جب میں نیچے اترنے لگا تو بولے کہ آپ مت جائیں نیچے رش ہے اور آپ کو خطرہ ہے۔ میں نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ دروازہ کھولیں، میں تو آیا ہی جنازے میں شرکت کے لیے ہوں۔ جب انہوں نے دروازہ نہیں کھولا تو میں نے غصہ میں زور سے کہا کہ دروازہ کھولو اور دروازہ کھلنے کے بعد میں نیپال اور مالدیپ کے وفود کو ساتھ لے کر نیچے اترا۔

ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ اور ہائی کمشنر بس میں ہی بیٹھے رہے، کیونکہ انہیں جنازہ پڑھنا نہیں تھا۔ ان کی پوری کوشش تھی کہ میں بھی جنازہ نہ پڑھ سکوں اور یہ ایشو بنا سکیں۔

دیکھیں: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *