خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم کے تاودا پل میں بدھ کی رات سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے انٹیلی جنس آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی رات 9 بجے کے قریب کی گئی۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک یہ دہشت گرد ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے، جو آپریشن میں تباہ ہو گئی اور پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ نیز اس آپریشن کو صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا۔ ماہرین کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ ہفتوں میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جن میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
دیکھیں: طالبان کی جانب سے عوامی مظاہروں پر تشدد کے مبینہ واقعات؛ اے ایف ایف کی شدید مذمت