"> پاک بحریہ کی شمالی بحیرۂ عرب میں بڑی مشق، جدید میزائل اور بغیر پائلٹ نظاموں کا کامیاب مظاہرہ - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاک بحریہ کی شمالی بحیرۂ عرب میں بڑی مشق، جدید میزائل اور بغیر پائلٹ نظاموں کا کامیاب مظاہرہ

مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحِ آب پر موجود اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس سے پاک بحریہ کی درست اور مؤثر حملہ آور صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لوئٹرنگ میونیشن نے اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر کے جدید بحری جنگ میں اپنی افادیت ثابت کی۔
پاک بحریہ کی شمالی بحیرۂ عرب میں بڑی مشق، جدید میزائل اور بغیر پائلٹ نظاموں کا کامیاب مظاہرہ

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق کا مشاہدہ کیا، جس میں پاک بحریہ کی جدید جنگی نظاموں کے مؤثر استعمال کی صلاحیت نمایاں طور پر سامنے آئی۔

January 10, 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایک جامع بحری مشق کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مشق میں روایتی اور بغیر پائلٹ جنگی صلاحیتوں کو جدید بحری جنگ کے تقاضوں کے مطابق پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مشق کے دوران عمودی لانچنگ سسٹم سے ایل وائے-80(این) زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا طویل فاصلے پر کامیاب لائیو فائر کیا گیا۔ میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا، جس سے پاک بحریہ کے جدید فضائی دفاعی نظام کی طویل فاصلے تک مؤثر صلاحیتوں کی توثیق ہوئی۔

مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحِ آب پر موجود اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس سے پاک بحریہ کی درست اور مؤثر حملہ آور صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لوئٹرنگ میونیشن نے اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر کے جدید بحری جنگ میں اپنی افادیت ثابت کی۔

اس کے علاوہ بغیر پائلٹ سطحی بحری جہاز کے کھلے سمندر میں کامیاب آزمائشی تجربات بھی کیے گئے، جو خودکار بحری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ آزمائشوں کے دوران اس پلیٹ فارم کی تیز رفتار کارکردگی، غیر معمولی پھرتی، درست نیویگیشن اور خراب موسم میں استحکام جیسی صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ یو ایس وی کو کم خطرے اور زیادہ اثر رکھنے والا ایک مؤثر اور اسٹیلتھ بحری نظام قرار دیا گیا ہے۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق کا مشاہدہ کیا، جس میں پاک بحریہ کی جدید جنگی نظاموں کے مؤثر استعمال کی صلاحیت نمایاں طور پر سامنے آئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ بسالت نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر صورت میں پاکستان کے سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

دیکھیں: افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ٹرمپ کی ایک بار پھر تنقید، فیصلے کو ”غیر دانشمندانہ” قرار دے دیا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *