بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

افغانستان میں استحکام کے لیے دوحہ عمل کے تحت باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور یو این اے ایم اے کی قائم مقام سربراہ جارجٹ گیگنن کے مابین ملاقات میں دوحہ عمل کے تحت ورکنگ گروپس کی پیش رفت، انسداد منشیات اور نجی شعبے کی معاونت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

یہ ملاقات کابل میں ہوئی اور اس میں اقوامِ متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو کے متوقع دورے کے ساتھ ساتھ آئندہ اجلاسات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا

January 14, 2026

امارتِ اسلامیہ افغانستان کے وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی نے افغانستان میں اقوام ِمتحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے سیاسی شعبے کی قائم مقام سربراہ محترمہ جارجٹ گیگنن سے اہم ملاقات کی، جس میں دوحہ عمل کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون، ورکنگ گروپس کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جانبین نے ملاقات کے دوران دوحہ عمل کے تحت انسداد منشیات اور نجی شعبے (پرائیویٹ سیکٹر) کی معاونت سے متعلق ورکنگ گروپس کی کارکردگی، اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ مجوزہ اجلاسوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن و سیاسی امور روزمیری ڈی کارلو کے متوقع دورۂ افغانستان کے تناظر میں باہمی تعاون اور اس دورے سے وابستہ امور بھی زیر بحث آئے۔

وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اس موقع پر کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان نے دوحہ عمل کے تحت قائم ورکنگ گروپس میں تسلی بخش پیش رفت حاصل کی ہے، بالخصوص انسداد منشیات کے شعبے میں عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ اس کے برعکس بعض دیگر فریقین متبادل ذریعہ معاش کی فراہمی اور بینکنگ سے متعلق مسائل کے حل میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار استحکام اور معاشی بہتری اس چیز سے مشروط ہے کہ متعلقہ شراکت دار دیگر اہم شعبوں میں بھی عملی اور مؤثر اقدامات کریں۔

یو این اے ایم اے کی قائم مقام خصوصی نمائندہ محترمہ جارجٹ گیگنن نے اس ماہ کے اختتام پر روزمیری ڈی کارلو کے دورۂ افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے اس حوالے سے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دوحہ عمل کے تحت قائم دونوں ورکنگ گروپس کی گزشتہ ملاقاتوں کے نتائج کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ ان شعبوں پر مزید توجہ مرکوز کرے گا تاکہ عملی پیش رفت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوحہ عمل کے تحت انسداد منشیات اور نجی شعبے کی معاونت سے آگے بڑھتے ہوئے دیگر اہم مسائل پر بھی نتیجہ خیز مکالمے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جائے۔ جانبین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی رابطے اور عملی شراکت کے ذریعے افغانستان میں استحکام، معاشی بہتری اور اعتماد سازی کے عمل کو مزید تقویت دی جائے گی۔

دیکھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی ساکھ میں اضافہ

متعلقہ مضامین

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *