اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

شام میں اہم پیش رفت، شامی فورسز کے انضمام اور جامع جنگ بندی معاہدے کی منظوری

صدر بشار الاسد کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے اور ملک بھر میں جامع جنگ بندی معاہدے کی حتمی منظوری دے دی گئی
صدر بشار الاسد کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے اور ملک بھر میں جامع جنگ بندی معاہدے کی حتمی منظوری دے دی گئی

معاہدے کے مطابق ایس ڈی ایف کے ارکان کو تربیت کے بعد اہم علاقوں میں تعینات کیا جائے گا، تیل سے مالا مال علاقوں کا کنٹرول مرکزی حکومت سنبھالے گی

January 19, 2026

شام میں طویل عرصے سے جاری سیاسی و عسکری بحران کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صدر احمد الشرع کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے اور ملک بھر میں جنگ بندی معاہدے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے کو شام کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی وحدت کی بحالی کی سمت میں ایک “فیصلہ کُن اقدام” قرار دیا گیا ہے۔ جس کے تحت ایس ڈی ایف کے جنگجوؤں کو مرحلہ وار شامی مسلح افواج میں ضم کیا جائے گا، جبکہ شمال مشرقی شام کے انتظامی اور سکیورٹی امور براہِ راست مرکزی حکومت کے کنٹرول میں آجائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایس ڈی ایف کے اراکین کو جدید فوجی تربیت فراہم کرنے کے بعد مختلف سرحدی اور اہم علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ معاہدے میں شام کے تیل سے مالامال علاقوں کے انتظامی کنٹرول کو بھی مرکزی حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ کو وزارتِ داخلہ کے تحت منظم کیا جائے گا۔

اسی طرح ایس ڈی ایف کی سیاسی نمائندگی کو شامی پارلیمان میں شامل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی ہے، تاہم تمام علاقائی اختیارات شامی آئین کے دائرہ کار میں رہیں گے۔

بین الاقوامی سطح پر روسی وزارت خارجہ نے اس معاہدے کی تعریف کی ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پڈرسن نے اسے “امن عمل کے لیے ایک حوصلہ افزا پیشرفت” قرار دیا ہے۔

دیکھیں: ایران کے خلاف مختلف اقدامات پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے: ٹرمپ

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *