امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے امن دستوں کے خلاف جرائم کے احتساب کے لیے قرارداد پیش کر دی، جسے 150 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

June 24, 2026

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ اہم دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے قیادت سے تعمیری ملاقاتیں کیں، جبکہ پاکستان نے ایران کے میزائل پروگرام کی اصولی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

June 24, 2026

افغانستان کی جانب سے چمن پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

چمن کے قریب افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد سرحدی کشیدگی میں اضافہ، پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا
چمن کے قریب افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد سرحدی کشیدگی میں اضافہ، پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا

پاکستانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملکی خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

January 20, 2026

پاکستان کے سرحدی علاقے چمن کے قریب افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی اس کارروائی کا مقصد فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عناصر کو فائرنگ کی آڑ میں سرحد پار کروانا اور پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنا تھا۔

جوابی کارروائی میں پاک فوج نے افغان فائرنگ کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی انتہائی چوکس حالت میں برقرار ہے اور ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں، جن کا بنیادی ہدف پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا اور سرحدی علاقوں میں بدامنی کو فروغ دینا رہا ہے۔ حالیہ فائرنگ کو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ سییورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسی بلااشتعال کارروائیاں نہ صرف علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، بلکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو بھی شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔

پاکستانی حکام نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *