ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

جلال آباد ایئر اسٹڑپ پر شدید جھڑپیں، طالبان کے اندرونی اختلافات منظر عام پر آ گئے

مقامی ذرائع کے مطابق کشیدگی ایئر اسٹرپ کی نگرانی کے اختیارات پر پیدا ہوئی، جس میں قندھاری اور مقامی محافظ دستوں کے درمیان شدید ہوائی فائرنگ ہوئی
مقامی ذرائع کے مطابق کشیدگی ایئر اسٹرپ کی نگرانی کے اختیارات پر پیدا ہوئی، جس میں قندھاری اور مقامی محافظ دستوں کے درمیان شدید ہوائی فائرنگ ہوئی

صوبائی گورنر کے دفتر اور مقامی کمانڈروں کی فوری مداخلت سے صورتحال قابو میں ہے۔ اور علاقے میں اضافی سکیورٹی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں

February 2, 2026

صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں واقع ایئر اسٹرپ پر مقامی اہلکاروں اور قندھاری محافظ دستوں کے مابین شدید فائرنگ ہوئی، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی کے اضافی انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے دوران ہوئی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

واقعے کی تفصیلات
مقامی ذرائع کے مطابق یہ کشیدگی ایئر اسٹرپ کی نگرانی کے اختیارات کے حوالے سے پیدا ہوئی۔ اطلاعات ہیں کہ قندھاری محافظ دستوں کے ایک گروپ نے جلال آباد ایئر اسٹرپ کے داخلی راستے پر اپنی موجودگی قائم کرنے کی کوشش کی، جس پر مقامی محافظ دستوں نے انہیں روک دیا۔ اس کشیدگی کے نتیجے میں دونوں اطراف سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔

فوری انتظامی کاروائی
صوبائی گورنر کے دفتر اور مقامی کمانڈروں کی فوری مداخلت سے صورتحال قابو میں ہے۔ اور علاقے میں اضافی سکیورٹی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

عوامی ردعمل
ایئر اسٹرپ کے قریب واقع کچھ رہائشی علاقوں کے شہریوں نے فائرنگ کی آوازوں کے باعث خوف و ہراس کا اظہار کیا، تاہم سکیورٹی دستوں کی بروقت کارروائی سے عوام کو تسلی دلائی گئی۔

طالبان کا مؤقف
ننگرہار کے صوبائی ترجمان نے اس واقعے کو “انتظامی نوعیت کا معمول کا معاملہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “صورتحال پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور ایئر اسٹرپ کا عملہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔” انہوں نے کہاہے کہ “یہ کوئی بڑا تصادم نہیں تھا بلکہ محض ایک فہم کی غلطی تھی جو فوری طور پر دور کر دی گئی۔”

علاقائی اثرات
سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایسے واقعات افغانستان میں مختلف گروہوں کے مابین اختیارات کی تقسیم کے حوالے اختلافات کی عکاسی کرتے ہیں۔ نیز اس واقعے کے بعد طالبان انتظامیہ کے اندر گہری تقسیم بھی واضح ظاہر ہوتی ہے۔ اسی طرح یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مختلف علاقائی اور نسلی گروہوں کے مابین بہتر رابطہ کاری اور واضح کمانڈ ڈھانچے کی ضرورت ہے۔

دیکھیے: سی ایس ٹی او کی تاجکستان کو افغان سرحد سے دراندازی روکنے کے لیے فوجی معاونت

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *