امریکی کمیشن نے آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش کر دی، بھارت نے سفارشات کو توہین آمیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔

August 22, 2026

کابل میں طالبان حکومت کی وزارتِ انصاف میں وزیرِ انصاف عبدالحکیم حقانی کے بھتیجوں اور قریبی افراد کا مالیاتی و انتظامی امور پر کنٹرول اور کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔

August 22, 2026

دیر کی تحصیل دوبندون میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔

August 22, 2026

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 شہروں میں کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔

August 22, 2026

بھارتی صحافی راجو پارولیکر نے بی جے پی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں اور ٹھیکوں میں بھاری کمیشن کی نذر ہونے والے فنڈز کو بے نقاب کر دیا۔

August 22, 2026

چناب بیاس لنک ٹنل کیس کی سماعت 16 ستمبر کو ہو گی، حکومت سے عالمی فورمز پر رجوع کا مطالبہ۔

August 22, 2026

سی ڈی اے کی وضاحت: ڈان نیوز کا دعویٰ بےبنیاد اور حقیقت کے برعکس نکلا

سی ڈی اے کے مطابق ڈان نیوز نے تاریخی یادگار کی منتقلی کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی ہے، جس سے عوام کو گمراہ کیا گیا
سی ڈی اے کے مطابق ڈان نیوز نے تاریخی یادگار کی منتقلی کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی ہے، جس سے عوام کو گمراہ کیا گیا

اسلام آباد میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کی منتقلی پر سی ڈی اے اور ڈان نیوز میں تنازعہ۔ سرکاری ادارے نے اخبار کی رپورٹنگ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اصلاح کا مطالبہ کیا

February 6, 2026

دارالحکومت میں پہلی جنگِ عظیم کی یادگار کے مقام کی تبدیلی پر سرکاری ادارے اور معروف اخبار آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ‘ڈان نیوز’ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رپورٹ “حقیقت سے دور” تھی اور یادگار کی منتقلی کو غلط طور پر “مسماری” بنا کر پیش کیا گیا۔

سی ڈی اے کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا “ہمارا احتجاج ہے کہ صرف سنسنی پیدا کرنے کے لیے ایک منظم اور محفوظ طریقے سے کیے گئے کام کو تباہی جیسے الفاظ سے تعبیر کیا گیا۔ ہر پتھر، ہر تختی کو محفوظ کیا گیا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ اخبار نے تصدیق کی زحمت کیے بغیر یہ خبر چلا دی۔

واضح رہے کہ فیصل ایونیو پر موجود اس تاریخی یادگار کو اس کی اصل حالت میں نئی جگہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس پورے عمل میں تاریخی نوادرات کے ماہرین اور متعلقہ محکمے شامل رہے۔

ادھر، صحافتی حلقوں میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔ کچھ میڈیا مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ڈان نیوز نے رپورٹنگ سے پہلے سی ڈی اے سے تصدیق کر لی ہوتی تو یہ غلط فہمی نہ پھیلتی۔ ایک سینئر صحافی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، “یہ ہم سب کے لیے سبق ہے۔ تاریخی عمارتوں کے معاملات انتہائی حساس ہوتے ہیں۔ ہر لفظ تول کر لکھنا چاہیے۔”

عام شہریوں کا ردعمل مختلف ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اخبار کو اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کو بھی عوام کو پہلے ہی اس منتقلی کے بارے میں مکمل آگاہی دینی چاہیے تھی۔

سی ڈی اے نے اپنے بیان میں ڈان نیوز سے خبر درست کرنے، وضاحت پیش کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈان نیوز اس معاملے پر کیا ردعمل دیتا ہے۔ میڈیا کے لیے یہ معاملہ ایک ٹیسٹ کیس بن گیا ہے کہ تاریخی ورثے سے متعلق خبروں میں کس حد احتیاط برتی جاتی ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں امن، خطے میں خوشحالی: پاکستان ۔ قازقستان کا تاریخی اعلامیہ

متعلقہ مضامین

امریکی کمیشن نے آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش کر دی، بھارت نے سفارشات کو توہین آمیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔

August 22, 2026

کابل میں طالبان حکومت کی وزارتِ انصاف میں وزیرِ انصاف عبدالحکیم حقانی کے بھتیجوں اور قریبی افراد کا مالیاتی و انتظامی امور پر کنٹرول اور کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔

August 22, 2026

دیر کی تحصیل دوبندون میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔

August 22, 2026

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 شہروں میں کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *