پریس بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے کہا کہ “پاکستانیوں نے اس پورے عمل میں شاندار ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کی دوستی اور اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں”۔

April 15, 2026

افغان طالبان سرحد پار سے شدت پسندوں کو پاکستان میں داخل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ناکامی کے بعد طالبان نے ردعمل میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔

April 15, 2026

گورو آریا نے اپنے بیان میں کہا کہ: “ہم اسرائیل کے حقیقی بھائی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل لبنان پر 100 اور غزہ پر 50 بم گرائے”، جسے مبصرین نے کھلی جارحیت اور تشدد کی حمایت قرار دیا ہے۔

April 15, 2026

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مشترکہ سفارتی کوششوں کے باعث 11 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ممکن ہو سکے

April 15, 2026

حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر علی اور صادقہ بی بی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

April 15, 2026

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اس کی ریلیز 2027 میں متوقع ہے۔ فلم کی کہانی اور دیگر کاسٹ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

April 15, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف جاوید ہاشمی کے سنگین الزامات، سکیورٹی حلقوں کا کڑے ایکشن کا مطالبہ

جاوید ہاشمی کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان مبینہ رابطوں کے دعوؤں نے سیاسی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ سکیورٹی حلقوں نے ان الزامات کو ذہنی پسماندگی قرار دیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کر دیا
جاوید ہاشمی کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان مبینہ رابطوں کے دعوؤں نے سیاسی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ سکیورٹی حلقوں نے ان الزامات کو ذہنی پسماندگی قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کر دیا

جاوید ہاشمی کی حالیہ ویڈیو میں عسکری قیادت پر سنگین الزامات کے بعد سکیورٹی حلقوں نے کڑے ایکشن کا مطالبہ کر دیا ہے، جبکہ عوامی حلقوں میں بھی اس ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل پایا جاتا ہے

February 11, 2026

جاوید ہاشمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے ملک کے سیاسی اور دفاعی حلقوں میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں جاوید ہاشمی نے بانیٔ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کے مابین مبینہ رابطوں اور پیغامات کے تبادلے کے حوالے سے سنسنی خیز دعوے کیے ہیں، جنہیں دفاعی ماہرین نے من گھڑت اور قومی سلامتی کے منافی قرار دیا ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق جاوید ہاشمی کے دعوے

موصوف نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو ‘جان چھڑانے’ اور ‘ضمانت’ سے متعلق پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے حالیہ آئینی ترامیم کو بھی ان مبینہ مذاکرات کے تناظر میں بے معنی قرار دینے کی کوشش کی۔ تاہم سکیورٹی حلقوں اور سیاسی تجزیہ کاروں نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں جاوید ہاشمی کی ذہنی تھکن اور سیاسی تنہائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

جاوید ہاشمی کے خلاف کڑے ایکشن کا مطالبہ

پاکستانی عوام کا کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے ان بیانات کو ان کی ضعیف العمری، شدید ذہنی تناؤ اور ہیجانی کیفیت کا نتیجہ سمجھا جانا چاہیے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جاوید ہاشمی ماضی میں بھی اس طرح کے متنازع بیانات کے ذریعے سیاسی منظر نامے میں اپنی اہمیت بحال کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے ہیں۔ قومی سلامتی کے اداروں اور جیل میں مقیم قیادت کے بارے میں اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے وہ نہ صرف اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ عوام میں ہیجان پیدا کرنے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

سکیورٹی حلقوں نے جاوید ہاشمی کی اس ہرزہ سرائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے پر جاوید ہاشمی کے خلاف کڑا ایکشن لیا جائے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ آزادیِ اظہار کی آڑ میں فوج اور اس کی قیادت کو نشانہ بنانا ایک سوچی سمجھی مہم کا حصہ ہو سکتا ہے، جس کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ عوامی حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بیانات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقائق منظرِ عام پر آ سکیں۔

دیکھیے: شاندانہ گلزار کا متنازع بیان: مسلح جدوجہد کی دھمکی سے نئی بحث چھڑ گئی

متعلقہ مضامین

پریس بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے کہا کہ “پاکستانیوں نے اس پورے عمل میں شاندار ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کی دوستی اور اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں”۔

April 15, 2026

افغان طالبان سرحد پار سے شدت پسندوں کو پاکستان میں داخل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ناکامی کے بعد طالبان نے ردعمل میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔

April 15, 2026

گورو آریا نے اپنے بیان میں کہا کہ: “ہم اسرائیل کے حقیقی بھائی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل لبنان پر 100 اور غزہ پر 50 بم گرائے”، جسے مبصرین نے کھلی جارحیت اور تشدد کی حمایت قرار دیا ہے۔

April 15, 2026

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مشترکہ سفارتی کوششوں کے باعث 11 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ممکن ہو سکے

April 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *