"> ہانیہ عامر کی شادی کی افواہیں غلط ثابت، اداکارہ نے اصل حقیقت بیان کر دی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے ساتھ شادی کی وائرل ویڈیو؛ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی مبینہ شادی کی وائرل ویڈیوز پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی شادی یا مہندی کی تقریب نہیں بلکہ دوستوں کی جانب سے منعقدہ ‘ویڈنگ تھیم’ سالگرہ کی تقریب تھی
اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی مبینہ شادی کی وائرل ویڈیوز پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی شادی یا مہندی کی تقریب نہیں بلکہ دوستوں کی جانب سے منعقدہ 'ویڈنگ تھیم' سالگرہ کی تقریب تھی

اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید؛ انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے اداکارہ نے وائرل ویڈیوز کو سالگرہ کے جشن کا حصہ قرار دے دیا

February 16, 2026

نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی مبینہ شادی اور مہندی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز کی حقیقت واضح کرتے ہوئے تمام افواہوں کو دم توڑ دیا۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا رکھا تھا، جسے دیکھ کر مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں فنکار خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ تاہم، اب ہانیہ عامر نے خود ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کسی شادی یا مہندی کی تقریب کی نہیں، بلکہ ان کی سالگرہ کے جشن کی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چونکہ انٹرنیٹ پر ان کی شادی سے متعلق اکثر افواہیں گرم رہتی ہیں، اسی لیے ان کے دوستوں نے شرارت اور مزاح کے طور پر اس بار سالگرہ کی تقریب کا تھیم ‘ویڈنگ’ (شادی) رکھا تھا۔

ہانیہ عامر کا مزید کہنا تھا کہ تقریب کی تمام تر سجاوٹ اور لباس اسی مخصوص تھیم کے مطابق تھے تاکہ ان افواہوں کا طنزیہ جواب دیا جا سکے، مگر سوشل میڈیا صارفین نے اسے حقیقت سمجھ لیا۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان تعلقات کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس ویڈیو کو عوامی سطح پر غیر معمولی پذیرائی ملی۔

دیکھیے: پاکستانی کرکٹ کا بحران: محض شکست نہیں، بلکہ نظام کا زوال

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *