پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

سندھ طاس معاہدہ اور چناب کا تنازع، بھارتی تعمیرات پر عالمی سطح پر تشویش

امریکی جریدے ‘فارن پالیسی’ نے وادیٔ چناب میں بھارتی ڈیم سازی کے تباہ کن اثرات بے نقاب کر دیے، جس سے بیس ہزار سے زائد مقامی آبادی کی بے دخلی اور ماحولیاتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے
امریکی جریدے 'فارن پالیسی' نے وادیٔ چناب میں بھارتی ڈیم سازی کے تباہ کن اثرات بے نقاب کر دیے، جس سے بیس ہزار سے زائد مقامی آبادی کی بے دخلی اور ماحولیاتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے

وادیٔ چناب میں بھارت کے سات پن بجلی منصوبوں نے انسانی زندگیوں اور قدرتی نظام کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق گھروں میں دراڑیں، چشموں کا خشک ہونا اور زلزلہ خیز خطے میں کنکریٹ کی بھاری تعمیرات ایک بڑے انسانی و جغرافیائی حادثے کا پیش خیمہ ہیں

February 17, 2026

امریکی جریدے دی فارن پالیسی نے وادیٔ چناب میں بھارت کی جارحانہ ڈیم سازی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین اثرات پر ایک مفصل رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ترقی کے بھارتی دعوؤں کی حقیقت پسندی پر بڑے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وادیٔ چناب میں جاری سات پن بجلی منصوبوں نے نہ صرف مقامی ماحولیات کو داؤ پر لگا دیا ہے بلکہ بیس ہزار سے زائد افراد کی زندگیوں کو براہِ راست متاثر کرتے ہوئے انہیں نقل مکانی اور معاشی بدحالی پر مجبور کر دیا ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جسے بھارت صاف توانائی کے طور پر پیش کر رہا ہے، وہ درحقیقت ایک حساس پہاڑی خطے پر بھاری کنکریٹ بوجھ اور بالائی انجینئرنگ ہے، جس کی قیمت مقامی آبادی اپنے گھروں کی تباہی اور صحت کے بحران کی صورت میں ادا کر رہی ہیں۔ پہاڑوں میں ہونے والے طاقتور دھماکوں نے مکانات کی ساخت کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ زیرِ زمین پانی کے ذخائر اور قدرتی چشمے خشک ہونے سے زراعت اور آبپاشی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زلزلہ خیز فالٹ لائنز پر واقع اس نازک جغرافیائی خطے میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن کر زیریں علاقوں کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔

تزویراتی طور پر یہ منصوبے دریائے چناب کے قدرتی بہاؤ کو محدود کرنے اور اسے ایک “ہتھیار” کے طور پر استعمال کرنے کی بھارتی حکمت عملی کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ اگرچہ بھارت انہیں ‘رَن آف ریور’ منصوبے قرار دیتا ہے، مگر زمینی حقائق اور بھاری کنکریٹ ڈھانچے یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ سندھ طاس کی روح کے منافی ایک منظم بالادستی کی کوشش ہے۔ معاہدہ سندھ طاس کا بنیادی مقصد پانی کی منصفانہ تقسیم اور دریائی نظام کا استحکام تھا، نہ کہ اسے بالائی ریاست کی جانب سے سیاسی و تزویراتی دباؤ کے آلے میں تبدیل کرنا۔

پاکستان کا مؤقف اس ضمن میں واضح ہے کہ مشترکہ دریاؤں پر کوئی بھی یکطرفہ تعمیرات جو ماحولیاتی اور انسانی تحفظ کو نظر انداز کریں، ناقابلِ قبول ہیں۔ دریائے چناب کروڑوں انسانوں کی زندگی کا محور ہے اور اس کے قدرتی بہاؤ میں مداخلت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فارن پالیسی کی یہ رپورٹ عالمی برادری کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے کہ وہ بھارت کی اس “ماحولیاتی جارحیت” کا نوٹس لے، جو ترقی کے لبادے میں ایک پورے خطے کو انسانی اور جغرافیائی تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *