پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ویوز اور ڈالرز کی دوڑ، عمران ریاض کے بیانیے پر صحافتی و عوامی حلقوں کی کڑی تنقید

معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان پر ڈالرز کی خاطر جھوٹا بیانیہ فروخت کرنے اور صحافتی لبادے میں ذاتی مفادات حاصل کرنے کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی
معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان پر ڈالرز کی خاطر جھوٹا بیانیہ فروخت کرنے اور صحافتی لبادے میں ذاتی مفادات حاصل کرنے کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی

عمران ریاض خان کی حالیہ سرگرمیوں اور متنازع بیانیے نے سوشل میڈیا پر 'گیلا تیتر' مہم کو جنم دے دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ڈالرز کے لیے جھوٹ بولنا صحافت نہیں

February 26, 2026

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں معروف یوٹیوبر اور متنازع بیانیہ ساز عمران ریاض خان کے خلاف ایک نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں ان پر ڈالرز کے عوض جھوٹ فروخت کرنے اور صحافتی اخلاقیات کو پسِ پشت ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ ٹویٹر اور دیگر پلیٹ فارمز پر #گیلا_تیتر کے ہیش ٹیگ کے ساتھ صارفین ان کے بدلتے ہوئے لہجے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کی ‘دکان’ اب ٹھنڈی پڑتی دکھائی دے رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے گھٹیا پن اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عزت اور شہرت ہر کسی کو راس نہیں آتی اور جو لوگ عوام کے دم پر سر پر بیٹھتے ہیں، عوام انہیں زمین پر پٹخنے کا ہنر بھی بخوبی جانتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ عمران ریاض کا حالیہ طرزِ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کی ریٹنگ اور ڈالرز کی خاطر کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مخصوص ایجنڈے کے تحت انتشار پھیلاتے ہیں تاکہ غیر ملکی کرنسی میں مالی فائدہ حاصل کر سکیں، جبکہ زمینی حقائق اور صحافتی ذمہ داریوں سے ان کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں رہا۔

سوشل میڈیا پر جاری اس مہم میں صارفین عمران ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انسان کو اپنی ‘اوقات’ اور حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی کی گئی عمارت جلد یا بدیر زمین بوس ہو جاتی ہے۔

دیکھیے: مودی کا دورہ اسرائیل اور پاکستان کی سکیورٹی پر اس کے اثرات

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *