"> ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ: صدر ٹرمپ نے تہران پر حملوں کی تصدیق کر دی - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ: صدر ٹرمپ نے تہران پر حملوں کی تصدیق کر دی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر عسکری کاروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم دے دیا ہپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر عسکری کاروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم دے دیا ہپ

February 28, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف “بڑی جنگی کاروائیوں” کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری کردہ آٹھ منٹ طویل ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ اب تہران کی دھمکی آمیز سرگرمیوں کو مزید برداشت نہیں کرے گا، کیونکہ یہ براہِ راست امریکی مفادات، فوجیوں اور عالمی اتحادیوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایرانی حکومت کی گزشتہ 47 سالہ پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 1979 کے امریکی سفارت خانے کے بحران کا حوالہ دیا، جب 66 امریکیوں کو 444 دن تک یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی بحالی اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں مصروف تھا، جسے روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے عزم ظاہر کیا کہ امریکی افواج ایرانی بحریہ کو نیست و نابود اور ان کے میزائل تنصیبات کو تباہ کر دیں گی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے امریکی صدر نے دو ٹوک الفاظ میں ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ بصورتِ دیگر انہیں “یقینی موت” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس آپریشن میں امریکی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے، تاہم جانی نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

ایرانی عوام کے نام پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی “آزادی کی گھڑی” آن پہنچی ہے اور یہ ان کے پاس اپنی حکومت سنبھالنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ برسوں سے ایرانی عوام امریکہ سے مدد کے طالب تھے اور آج وہ وہ فیصلہ کر رہے ہیں جو ماضی میں کوئی امریکی صدر کرنے کو تیار نہیں تھا۔

دیکھیے: ایران امریکہ مذاکرات یا متوقع جنگ، ایک تجزیاتی رپورٹ: پارٹ ون

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *