ڈیرہ بگٹی میں چیئرمین ضلع کونسل کے گھر پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ امن فورس کا ایک جوان شہید ہوا۔

September 26, 2026

اقوامِ متحدہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے پی ٹی آئی کے بیانیے کو دہرائے جانے پر سیاسی و دفاعی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے باہمی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔

September 26, 2026

افغان صحافی سمیع یوسفزئی کے پاکستان مخالف بیانیے پر دفاعی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے سستی شہرت کی کوشش قرار دیا ہے۔

September 26, 2026

ملک کے دیگر حصوں کے بعد جنوبی وزیرستان سے بھی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے اور قبائلی اضلاع کو اس میں شامل کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

September 26, 2026

محسن نقوی نے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کی شقوں پر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایم پی اے کی گرفتاری پر اسپیکر کی اجازت کی شرط پر کڑے سوالات اٹھا دیے۔

September 26, 2026

خیبر پختونخوا اسمبلی کی چار مخصوص ترامیم دیگر صوبوں سے یکسر مختلف ہونے کے باعث قانونی و عوامی سطح پر تنقید کا مرکز بن گئی ہیں۔

September 26, 2026

پاکستانی افواج کے خلاف لڑائی میں طالبان نے پہلی بار سابق افغان اسپیشل فورسز کو ساتھ ملا لیا

پاکستان کے خلاف لڑائی میں سابق افغان فورسز کو دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ طالبان پاکستان کے خلاف شدید مشکلات کا شکار رہے
افغان فورسز کو طالبان نے پاکستان کے خلاف لڑائی میں ساتھ ملا لیا

یہ وہ اہلکار ہیں جنہیں سابق افغان جمہوریہ کے دور میں نیٹو کی تربیت حاصل تھی اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان میں سے بیشتر کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا تھا

March 7, 2026

کابل: طالبان حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ سابق افغان اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں پاکستانی فورسز کے خلاف لڑائی میں ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق یہ وہ اہلکار ہیں جنہیں سابق افغان جمہوریہ کے دور میں نیٹو کی تربیت حاصل تھی اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان میں سے بیشتر کو ملازمتوں سے برطرف یا گرفتار کر لیا گیا تھا تاکہ وہ طالبان کے لیے ممکنہ خطرہ نہ بن سکیں۔

اطلاعات کے مطابق حالیہ سرحدی جھڑپوں میں طالبان فورسز کو بھاری نقصانات اٹھانا پڑے اور جنگی تجربہ رکھنے والی پاکستانی افواج کے سامنے طالبان جنگجوؤں کی کمزور کارکردگی سامنے آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر طالبان اہلکار مؤثر مزاحمت نہ کر سکے اور اپنی چوکیاں چھوڑ کر پسپا ہو گئے۔

ان حالات کے پیش نظر طالبان قیادت نے سابق افغان فوج اور اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کو دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جنگی تجربہ رکھنے والے اہلکاروں کے ذریعے اپنی عسکری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حالیہ جھڑپوں میں طالبان فورسز کو شدید چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔

دیکھئیے:افغانستان: جسمانی سزاؤں میں غیر معمولی اضافے پر اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے کا اظہارِ تشویش

متعلقہ مضامین

ڈیرہ بگٹی میں چیئرمین ضلع کونسل کے گھر پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ امن فورس کا ایک جوان شہید ہوا۔

September 26, 2026

اقوامِ متحدہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے پی ٹی آئی کے بیانیے کو دہرائے جانے پر سیاسی و دفاعی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے باہمی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔

September 26, 2026

افغان صحافی سمیع یوسفزئی کے پاکستان مخالف بیانیے پر دفاعی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے سستی شہرت کی کوشش قرار دیا ہے۔

September 26, 2026

ملک کے دیگر حصوں کے بعد جنوبی وزیرستان سے بھی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے اور قبائلی اضلاع کو اس میں شامل کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

September 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *