امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

ڈی آئی خان میں سکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار

ڈی آئی خان کے علاقے تختی خیل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کا مشترکہ آپریشن؛ 2 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار، 2 موٹر سائیکلیں برآمد
ڈی آئی خان کے علاقے تختی خیل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کا مشترکہ آپریشن؛ 2 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار، 2 موٹر سائیکلیں برآمد

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، 4 گرفتار۔ سرچ آپریشن تاحال جاری

March 12, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تختی خیل میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور مقامی امن کمیٹی نے ایک کامیاب مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ کاروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر یہ آپریشن عمل میں لایا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لیے بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ سے لیس پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری کو فوری طور پر تختی خیل روانہ کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر 4 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

برآمدگی اور کلیئرنس آپریشن

پولیس ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی سجاد خان نے بتایا کہ علاقے میں تاحال سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ فرد یا چھپے ہوئے دہشتگرد کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پیش قدمی کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی سجاد خان کا عزم

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے آپریشن کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا اور دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شرپسند عناصر کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *