پاکستان پوسٹ اور این ایچ اے اسکینڈل: اسعد محمود کے گرد گھیرا تنگ

نیب نے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کے خلاف این ایچ اے کے اربوں روپے کے سڑک اسکینڈل اور پاکستان پوسٹ میں ہزاروں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پاکستان پوسٹ اور این ایچ اے اسکینڈل: اسعد محمود

سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کے خلاف این ایچ اے کے 19.28 ارب روپے کے سڑک اسکینڈل اور پاکستان پوسٹ میں 4,252 غیر قانونی بھرتیوں پر نیب کا گھیرا تنگ۔

November 10, 2026

نیب نے سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کے خلاف پاکستان پوسٹ میں 4,252 غیر قانونی بھرتیوں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) میں 19.28 ارب روپے کے مبینہ گھپلوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ الزام ہے کہ دورِ وزارت (اپریل 2022 تا اگست 2023) کے دوران اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ مواصلات کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کی 5 سڑکوں کے ٹھیکے پرانے ٹھیکیداروں سے چھین کر من پسند کمپنی ایس ایم سی جوائنٹ وینچر کو دیے گئے۔ اس عمل کے دوران این ایچ اے کا ریکارڈ اور ڈیٹا مبینہ طور پر غائب کر کے منظور شدہ ٹھیکوں کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھائی گئیں۔

سال سی ایس آر-2014 کے تحت ان 5 سڑکوں کا بنیادی تخمینہ 1.61 ارب روپے طے کیا گیا تھا، جسے بڑھا کر 6.71 ارب روپے تک پہنچا دیا گیا۔ اس طرح 5.10 ارب روپے کا اضافی فنڈ منظور کرا کے من پسند ٹھیکیدار کی جھولی میں ڈالا گیا۔ چار سڑکوں کے ٹینڈرز میں 51 سے 55.16 فیصد تک اوور بڈنگ کی گئی۔

سب سے بڑا گھپلہ این ایچ-55 قریشی موڑ تا مریالی سڑک کی تعمیر میں سامنے آیا، جہاں 145.2 ملین روپے کے اصل تخمینے پر 427.4 فیصد کا ہوشربا اضافہ کر کے ٹھیکہ 765.9 ملین روپے میں دیا گیا۔ اس ایک پروجیکٹ میں 620.7 ملین روپے کی ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزی شواہد کے مطابق پاکستان پوسٹ میں 3,938 منظور شدہ اسامیوں کے برعکس 4,252 افراد کو بھرتی کیا گیا۔ ان میں سے 2,646 افراد کو ان اسامیوں پر تعينات کیا گیا جو پہلے ہی ختم کی جا چکی تھیں۔ ان بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور رشوت ستانی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

مبینہ طور پر جس ٹھیکیدار کمپنی کو یہ پروجیکٹس دیے گئے، اس کے نام اسلام آباد کی وہ رہائش گاہ بھی رجسٹرڈ ہے جو مولانا فضل الرحمان کے استعمال میں رہی ہے۔ نیب کی ٹیمیں تمام مالی ریکارڈ، ٹینڈر دستاویزات اور بھرتیوں کی فائلوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

فرانسیسی رکن یورپی پارلیمنٹ منیر ستوری نے افغان طالبان کے ساتھ روابط بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان حکومت کو جائز حیثیت دینے سے گریز کرے۔

November 10, 2026

سعودی آرامکو کی عمارت میزائل ملبے سے متاثر ہونے پر پاکستان نے حوثی حملے کی مذمت اور سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

November 10, 2026

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ کا ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور افواج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

November 10, 2026

لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار، دیوالی کی آتش بازی کے دھوئیں نے فضائی آلودگی اور عوامی صحت کے خدشات بڑھا دیے۔

November 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *