امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

کابل حملہ: طالبان کے اعداد و شمار پر سوال، 492 افراد زندہ ہونے کا اعتراف

حمداللہ فطرت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان اور فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ بحالی مرکز کے 492 افراد زندہ ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حمدللہ فطرت کا بیان

طالبان کی جانب سے پہلے بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے دعوے کیے گئے تھے، جس کے بعد اب جاری کی گئی فہرست نے ان اعداد و شمار کو مشکوک بنا دیا ہے

March 18, 2026

اسلام آباد: افغان طالبان کے ڈپٹی ترجمان حمداللہ فطرت کی جانب سے 492 افراد کے محفوظ ہونے کے دعوے کے بعد کابل حملے میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر سوالات اٹھ گئے ہیں، جبکہ ناقدین نے اسے مبالغہ آرائی قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حمداللہ فطرت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان اور فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ بحالی مرکز کے 492 افراد زندہ ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس بیان میں مبینہ ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات یا نام فراہم نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے پہلے بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے دعوے کیے گئے تھے، جس کے بعد اب جاری کی گئی فہرست نے ان اعداد و شمار کو مشکوک بنا دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر سینکڑوں افراد محفوظ ہیں تو ہلاکتوں کے دعوؤں کی وضاحت ضروری ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق متعلقہ بحالی مرکز کی گنجائش بھی محدود تھی، جس کے باعث اتنی بڑی تعداد میں افراد کی موجودگی اور نقصانات کے دعووں پر مزید سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ اور مبالغہ آمیز دعوے خطے میں کشیدگی بڑھانے اور پروپیگنڈا بیانیے کو تقویت دینے کا سبب بن سکتے ہیں، اس لیے شفاف معلومات کی فراہمی ضروری ہے۔

دیکھئیے:کابل کے ڈپٹی گورنر کی سنگین دھمکیاں، پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیان سامنے آ گیا

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *