"> پاکستان چین رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر اتفاق؛ اسلام آباد ممکنہ سفارتی مرکز - HTN Urdu پاکستان چین رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر اتفاق؛ اسلام آباد ممکنہ سفارتی مرکز
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان چین رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر اتفاق؛ اسلام آباد ممکنہ سفارتی مرکز

پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ کا 15 نکاتی فریم ورک بھی پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا
چین پاکستان کا رابطہ

اسحاق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد بتایا کہ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کو انتہائی اہم قرار دیا

March 27, 2026

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد بتایا کہ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ فوری طور پر دشمنی کا خاتمہ، امن مذاکرات کی بحالی، شہریوں کا تحفظ اور بحری راستوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

اسحاق ڈار کے مطابق دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب امریکا پہلے ہی تصدیق کر چکا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ کا 15 نکاتی فریم ورک بھی پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا۔

ادھر جرمن وزیر خارجہ نے عندیہ دیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ براہ راست مذاکرات جلد اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں، جس سے پاکستان کا سفارتی کردار مزید اہم ہو گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور چین کی ہم آہنگی خطے میں امن کے لیے ایک مضبوط سفارتی بلاک کی شکل اختیار کر رہی ہے، جبکہ اسلام آباد عالمی سطح پر ایک اہم مذاکراتی مرکز کے طور پر ابھرتا دکھائی دے رہا ہے۔

دیکھئیے:مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ ستائش ہے، چین کا اعتراف

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *