"> ترک انفلوئنسر نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی،مشہور شخصیات کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھنے لگے - HTN Urdu ترک انفلوئنسر نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی،مشہور شخصیات کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھنے لگے
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ترک انفلوئنسر نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی،مشہور شخصیات کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھنے لگے

سوشل میڈیا کی دنیا میں شہرت، دباؤ، تنقید اور تنہائی جیسے عوامل نوجوان انفلوئنسرز کی ذہنی صحت پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں
ترک انفولوئنسر کی خودکشی

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

March 30, 2026

استنبول: ترکی کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کبریٰ کارااصلان کی مبینہ خودکشی نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا، جبکہ مشہور شخصیات کی ذہنی صحت پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 21 سالہ کبریٰ کارااصلان نے ترکی کے علاقے گیبزے میں واقع عثمان غازی پل سے چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبریٰ کو پل کی حفاظتی ریلنگ پر چڑھتے دیکھا، جس پر موقع پر موجود افراد اور ڈرائیورز نے انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ نہ رک سکیں۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد انہیں اس اقدام سے باز رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

کبریٰ کارااصلان سوشل میڈیا پر لائف اسٹائل کانٹینٹ کے حوالے سے جانی جاتی تھیں اور ان کے ہزاروں فالوورز تھے۔ ان کی اچانک موت نے نہ صرف مداحوں کو افسردہ کیا بلکہ یہ سوال بھی اٹھایا کہ بظاہر کامیاب نظر آنے والی شخصیات اندرونی طور پر کس قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کی دنیا میں شہرت، دباؤ، تنقید اور تنہائی جیسے عوامل نوجوان انفلوئنسرز کی ذہنی صحت پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں، جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

دیکھئیے:شوبز میں ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے پر علیزے شاہ نے عینا آصف کی بھرپور حمایت کی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *