"> پی ایس ایل 11: بارش کے باعث پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ منسوخ کر دیا گیا - HTN Urdu پی ایس ایل 11: بارش کے باعث پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ منسوخ کر دیا گیا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پی ایس ایل 11: بارش کے باعث پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ منسوخ کر دیا گیا

خراب موسم کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش نہ رکنے اور میدان کھیل کے قابل نہ رہنے پر امپائرز نے کٹ آف ٹائم گزرنے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پی ایس ایل گیارہ کا میچ منسوخ

تیز آندھی اور مسلسل بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی بھر گیا اور کھیل کا آغاز ممکن نہ ہو سکا۔

March 31, 2026

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول اس میچ سے قبل موسم خراب ہو گیا، جہاں تیز آندھی اور مسلسل بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی بھر گیا اور کھیل کا آغاز ممکن نہ ہو سکا۔

رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش نہ رکنے اور میدان کھیل کے قابل نہ رہنے پر امپائرز نے کٹ آف ٹائم گزرنے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کا اثر پوائنٹس ٹیبل پر بھی پڑ سکتا ہے۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11: بال ٹیمپرنگ کیس میں فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *