"> مقبوضہ جموں کشمیر زلزلے کے انتہائی خطرناک زون میں شامل، انسانی جانوں کو شدید خطرات - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

مقبوضہ جموں کشمیر زلزلے کے انتہائی خطرناک زون میں شامل، انسانی جانوں کو شدید خطرات

بھارتی وزارتِ داخلہ نے مقبوضہ جموں کشمیر کو زلزلے کے لحاظ سے انتہائی خطرناک قرار دے دیا، جس کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات کے فقدان پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں
بھارتی وزارتِ داخلہ نے مقبوضہ جموں کشمیر کو زلزلے کے لحاظ سے انتہائی خطرناک قرار دے دیا، جس کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات کے فقدان پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں

بھارتی وزارتِ داخلہ نے راجیہ سبھا میں اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر 'سسمک زون 5' میں شامل ہے، تاہم خطرناک ترین علاقہ ہونے کے باوجود تاحال انفراسٹرکچر کی ریٹرو فٹنگ اور ہنگامی فنڈز کی فراہمی ممکن نہیں بنائی گئی

April 2, 2026

مقبوضہ جموں کشمیر کو خطے میں زلزلے کے شدید ترین خطرے والے زون میں شامل کر لیا گیا ہے، تاہم اس سنگین صورتحال کے باوجود قابض انتظامیہ کی جانب سے عوامی تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا، راجیہ سبھا میں وزارتِ داخلہ نے ایک تحریری سوال کے جواب میں اعتراف کیا ہے کہ وادی کشمیر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کی درجہ بندی کے مطابق ‘سسمک زون 5’ میں آتی ہے۔ یہ زمرہ زلزلہ شماریات میں سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جاتا ہے، جہاں کسی بھی وقت شدید نوعیت کا زلزلہ بڑے پیمانے پر جانی و مالی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

بھارتی حکومت نے ایوان میں یہ حقیقت بھی تسلیم کی ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی واضح ہدایات کے باوجود جموں کشمیر میں اب تک اسکولوں، ہسپتالوں اور اہم سرکاری عمارتوں کی ‘ریٹرو فٹنگ’ نہیں کی گئی۔ ماہرین کے مطابق ریٹرو فٹنگ زلزلوں کے دوران نقصانات کو کم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے، مگر مقبوضہ علاقے میں اس اہم ترین ضرورت کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ خطے میں نہ تو کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور نہ ہی زلزلے کی قبل از وقت وارننگ فراہم کرنے والا کوئی جدید نظام نصب کیا گیا ہے۔ اس انکشاف کے بعد مقبوضہ علاقے میں انفراسٹرکچر کی کمزوری اور لاکھوں انسانی جانوں کی سلامتی سے متعلق شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جبکہ مقامی حلقوں نے اسے قابض حکومت کی مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *