"> افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 8 خارجی ہلاک، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 8 خارجی ہلاک، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام کے تحت کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔
افغان دراندازی ناکام

وزارت اطلاعات نے پاک افغان سرحد سے خاردار تاریں ہٹانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

April 2, 2026

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھارتی سرپرستی میں کارروائیاں کرنے والے خارجی عناصر تھے، جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان عبوری حکومت کی جانب سے سرحدی نگرانی میں ناکامی ایک بار پھر سامنے آئی ہے، اور افغان حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات نے پاک افغان سرحد سے خاردار تاریں ہٹانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام کے تحت کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔

دیکھئیے:طالبان رجیم کی لوٹ مار، نجی جائیدادوں پر قبضے شروع

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *