افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

علاقائی امن کے لیے پاکستان ناگزیر؛ برطانیہ، جاپان، کینیڈا اور پرتگال کا نائب وزیراعظم سے رابطہ، تعاون پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپان، برطانیہ، کینیڈا اور پرتگال کے وزرائے خارجہ و حکام نے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ ان رابطوں میں علاقائی صورتحال اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چار اہم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔ گفتگو میں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی گئی اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا

April 7, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جاپان، پرتگال، کینیڈا اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام نے ٹیلی فون کر کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان سفارتی رابطوں کا محور خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام کی کوششیں اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام اور ہر قسم کی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی پیچیدہ علاقائی مسائل کا واحد حل ہیں، اور پاکستان اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔

سفارتی کردار کی ستائش

جاپانی وزیر خارجہ شیمتسو موتیگی اور برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو خصوصی طور پر سراہا کلیدی قرار دیا۔ جاپانی اور برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

باہمی تعاون پر اتفاق

پرتگال اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ان رابطوں میں دیرپا امن کی مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ عالمی رہنماؤں نے مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

دیکھیے: کابل حملے میں شہری مرکز کو نہیں ڈرون فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے متضاد دعوے مسترد کر دئیے

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *