امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

ارومچی مذاکرات مکمل: پاکستان کا ٹی ٹی پی پر تحریری ضمانت کا مطالبہ؛ چین کی ثالثی میں افغان سرزمین استعمال نہ ہونے پر اتفاق

افغان فریق نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کسی تیسرے ملک کو پاکستان کے خلاف اقدامات کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاک افغان مذاکرات مکمل

دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی جلد متوقع ہیں، جن کا انعقاد دونوں حکومتوں کی منظوری سے ہوگا۔

April 7, 2026

ارومچی: چین کی ثالثی میں پاکستان اور افغان حکام کے درمیان پانچ روزہ تکنیکی مذاکرات کا دور مکمل ہو گیا، جس میں اہم سکیورٹی اور سرحدی امور پر پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے اپنے مؤقف اور شرائط چینی ثالثوں کے ذریعے ایک دوسرے تک پہنچا دی ہیں، جبکہ حتمی ردعمل اسلام آباد اور قندہار کی قیادت کی جانب سے مقررہ وقت میں دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران افغان طالبان کی جانب سے کچھ مطالبات کو چینی ثالثوں نے غیر معقول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

مذاکرات میں پاکستان نے واضح طور پر مطالبہ کیا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کے حوالے سے تحریری یقین دہانی فراہم کریں، جس کے تحت ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کیا جائے، سرحد سے دور منتقل کیا جائے اور اسے غیر جنگجو حیثیت میں رکھا جائے۔

دونوں فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف پراکسی کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق افغان فریق نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کسی تیسرے ملک کو پاکستان کے خلاف اقدامات کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مذاکرات میں یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی جلد متوقع ہیں، جن کا انعقاد دونوں حکومتوں کی منظوری سے ہوگا۔

چینی حکام نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مثبت پیشرفت قرار دیا، جبکہ شرکاء کی جانب سے میڈیا سے گریز کو بھی سنجیدہ سفارتی عمل کا حصہ قرار دیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مذاکرات پاک۔افغان تعلقات میں کشیدگی کم کرنے اور سرحدی سکیورٹی کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہو سکتے ہیں۔

دیکھئیے:علاقائی امن کے لیے پاکستان ناگزیر؛ برطانیہ، جاپان، کینیڈا اور پرتگال کا نائب وزیراعظم سے رابطہ، تعاون پر اتفاق

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *